قومی خبریں

بدعنوانوں کے تحفظ کے لیے حکومت نے مکمل انتظامات کیے ہیں: کمل ناتھ

کمل ناتھ نے الزام لگایا کہ اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی کے سارے نعرے بدل گئے ہیں۔ اب بی جے پی کا نیا نعرہ 'اب کی بار بدعنوانی کو تحفظ والی سرکار‘ ہو گیا ہے۔

کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر انسداد بدعنوانی ایجنسیوں کو مفلوج کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بدعنوانوں کے تحفظ کے لیے مکمل انتظامات کیے ہیں۔ کمل ناتھ نے اپنے ٹوئٹ میں الزام لگایا کہ جو لوگ الیکشن کے وقت 'نا کھاؤں گا اور نہ کھانے دونگا' جیسے نعرے دیتے تھے اور جو لوگ بدعنوانوں کو 10 فٹ گہرے گڑھے میں ڈالنے کی بات کرتے تھے، ان سب نے مل کر کرپشن کو تحفظ فراہم کیا اور بدعنوانی کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت نے اب انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 کے سیکشن 17 اے کے تحت بدعنوان افسران اور ملازمین کے لیے وزیراعلی سے لے کر انتظامی محکمے کی اجازت لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت نے مودی حکومت کی ان ہدایات کو ریاست میں لاگو کیا ہے۔ اس فیصلے سے اینٹی کرپشن کے ادارے مفلوج ہو جائیں گے۔ کمل ناتھ نے الزام لگایا کہ اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی کے سارے نعرے بدل گئے ہیں۔ اب بی جے پی کا نیا نعرہ 'اب کی بار بدعنوانی کو تحفظ والی سرکار‘ ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined