’دہلی نیائے یاترا‘ میں شیش محل اور طلائی ٹوائلٹ کی جھانکی
تصویر: پریس ریلیز
نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ’دہلی نیائے یاترا‘ کی شروعات روایتی وندے ماترم اور پرچم کشائی کے بعد ہری نگر گھنٹہ گھر، شاستری مارکیٹ سے کی۔ آج اس یاترا کے 23ویں دن انھوں نے کہا کہ ’’جیسے جیسے ہمارا قافلہ آگے بڑھ رہا ہے، دہلی کی عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس سے جڑ رہی ہے اور کانگریس کو مضبوطی مل رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ جس طرح دہلی کی عوام نیائے یاترا کے ساتھ بڑی تعداد میں جڑ رہی ہے، میں اپیل کرتا ہوں کہ 2025 میں اس کانگریس کو منتخب کرے جس نے 15 سال دہلی کی خدمت کرنے کا کام کیا تھا۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے آج ایک جھانکی کا اجرا بھی کیا جو کہ کیجریوال کے شیش محل کا تھا۔ دیویندر یادو نے کہا کہ اروند کیجریوال کے شیش محل اور دہلی کو مل رہے گندے پانی کی بوتل پر مبنی ایک جھانکی کا اجراء کیا گیا ہے جس کو دہلی نیائے یاترا کے دوران چلایا گیا۔ ’دہلی نیائے یاترا‘ کے ساتھ چل رہی شیش محل کی جھانکی میں طلائی ٹوائلٹ کیجریوال کی بدعنوانی کا مظہر ہے۔ دہلی کانگریس صدر نے کہا کہ 11 سال قبل آئے بہروپیے کیجریوال کی حقیقت عوام کے سامنے لانے کی ذمہ داری کانگریس کارکنان کی ہے۔ کیجریوال نے 2013 میں کہا تھا کہ نہ کوئی سہولت لیں گے، نہ سیکورٹی لیں گے، نہ بنگلہ لیں گے، نہ گاڑی لیں گے۔ لیکن اپنے عیش و آرام کے لیے 175 کروڑ روپے کا شیش محل بنایا، جس میں ٹوائلٹ تک پر طلائی سطح چڑھی ہوئی ہے۔ دہلی کی عوام کو دھچکا لگا ہے، ہم شیش محل کی حقیقت عوام کے سامنے ظاہر کریں گے۔ کیجریوال نے شیش محل بنا کر زبردست بدعنوانی کر عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ ہمیں دہلی میں ترقی کی جگہ شراب ماڈل دیکھنے کو ملا۔
Published: undefined
ایک مقام پر دہلی کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ کیجریوال ریوڑیوں پر 65 ہزار میٹنگیں کر کے تبادلہ خیال کرنے کی بات کرتے ہیں، جبکہ ان کی ریوڑیاں عوام کے ساتھ دھوکہ ثابت ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سستی بجلی، مفت پانی جیسے جھوٹے وعدوں کی قلعی عوام کے سامنے کھل چکی ہے۔ عآپ نے عوام سے کیے وعدوں کو پورا کرنے کی جگہ جھنجھنا تھما دیا ہے۔ غریب لوگوں کے لیے 450 راشن کی دکان بند کر کے دہلی کے ہر گوشے میں شراب کے ٹھیکے کھول دیے۔
Published: undefined
دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ ہمیں دہلی میں ایسی حکومت بنانی ہے جو لوگوں کی مدد کر سکے، اپنا فرض نبھا سکے۔ یہ کام کانگریس نے 15 سالوں میں کر کے دکھایا ہے۔ دہلی نیائے یاترا کی کامیابی کے ساتھ لوگوں کا کانگریس میں ایک بار پھر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ صرف ہمیں آپسی نااتفاقی مٹا کر مضبوطی کے ساتھ متحد ہو کر لوگوں کے دلوں کو جیتنے کا کام کرنا ہے۔ لوگوں کے درمیان جا کر کیجریوال حکومت کی سچائی کو سب کے سامنے لانا ہوگا، تاکہ 2025 میں کانگریس کی مضبوط حکومت بن سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined