قومی خبریں

نشانے پر تھا گولڈن ٹیمپل اور پنجاب کا شہری علاقہ، فوج نے یوں ناکام بنایا پاکستان کا میزائل حملہ... دیکھیں ڈیمو

ہندوستانی فوج نے ایک ڈیمو دکھایا کہ کیسے آکاش میزائل نظام، ایل-70 ایئر ڈیفنس گن سمیت ہندوستانی فضائی دفاعی نظام نے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل اور پنجاب کے شہروں کو پاکستانی میزائل اور ڈرون سے بچایا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/ANI">@ANI</a></p></div>

تصویر @ANI

 

آپریشن سندور کے دوران ہندوستانی فوج کی کارروائی سے بوکھلا کر پاکستان نے یکے بعد دیگرے سینکڑوں ڈرونز اور میزائل حملے کیے تھے، لیکن اس کے یہ سبھی حملے ناکام  کر دیئے گئے۔ اس کے پیچھے ہندوستان کا مضبوط ایئر ڈفینس سسٹم تھا۔ ہندوستانی فوج نے پیر کو ایک ڈیمونسٹریشن کے ذریعہ یہ دکھایا کہ کیسے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم نے پاکستان کی طرف سے کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں کو ناکام کر دیا اور پنجاب کے مذہبی اور شہری ٹھکانوں کو پوری طرح سے محفوظ رکھا۔ فوج نے اس دوران آکاش میزائل نظام اور ایل-70 ایئر ڈیفنس گن کو ایکشن موڈ میں دکھایا۔

Published: undefined

نیوز ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ شیئر کیے گئے ویڈیو میں ہندوستانی فوج نے ایک ڈیمو دکھایا کہ کیسے آکاش میزائل نظام، ایل-70 ایئر ڈیفنس گن سمیت ہندوستانی فضائی دفاعی نظام نے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل (سورن مندر) اور پنجاب کے شہروں کو پاکستانی میزائل اور ڈرون حملوں سے بچایا۔

Published: undefined

اس دوران 15 انفینٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل کارتک سی شیشادری نے اطلاع دیتے ہوئے کہا، ’’ہمیں یہ خدشہ تھا کہ پاکستانی فوج کے پاس فوجی ہدف نہیں ہے، اس لیے وہ ہمارے مذہبی اور شہری ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ان میں گولڈن ٹیمپل سب سے اہم تھا۔ ہم نے اس مقدس مقام کے تحفظ کے لیے اضافی جدید فضائی دفاعی وسائل کو تعینات کیا اور ایک تحفظاتی گھیرا تیار کیا۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ 8 مئی کی صبح سویرے تاریکی میں پاکستان کی طرف سے بڑے پیمانے پر ڈرون اور لمبی دوری کی میزائلوں سے حملے کیے گئے۔

Published: undefined

فوجی افسر نے بتایا، ’’ہم پہلے سے ہی مستعد اور تیار تھے۔ ایئر ڈیفنس کے ہمارے بہادر جوانوں نے پاکستانی فوج کے ناپاک منصوبوں کو پوری طرح سے ناکام کر دیا۔ ایک بھی ڈرون یا میزائل سورن مندر کو چھو تک نہیں سکا۔ ہمارے تحفظاتی نظام نے یقینی کیا کہ ہمارے اس مقدس مقام کو کھرونچ تک نہ آئے۔‘‘

Published: undefined

اس دوران پنجاب میں ہندوستان-پاکستان سرحد کے پاس ایک گاؤں کے باشندے جسبیر سنگھ نے کہا، ’’ہماری فوج ہمارے ملک کا فخر ہے...ہم اپنے شہروں میں اس لیے رہ پاتے ہیں کیونکہ ہماری فوج ہماری سرحدوں کا تحفظ کرتی ہے... ان کی وجہ سے ہی ہم امن سے رہ پا رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں جو کشیدگی پیدا ہوئی، اس میں فوج ہمارے گاؤں اور کھیتوں کے پاس آئی۔ ہم اپنی فوج کے ساتھ ہرممکن طور پر کھڑے رہے اور انہوں نے ہماری حفاظت کرنے کا وعدہ بھی پورا کیا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined