قومی خبریں

درگاہ اجمیر شریف میں قوالیوں کا دور پھر شروع

خواجہ صاحب کے دور روزہ 907 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہفتے کی رات آستانہ بند ہونے کے بعد محفل کے وقت شاہی چوکی کی قوالیوں نے صوفیانہ کلام پیش کیا، یہ دور آج بھی چلے گا۔

فائل تصویر بشکریہ اجمیر درگاہ
فائل تصویر بشکریہ اجمیر درگاہ 

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع دنیا میں مشہور صوفی سنت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں عالمی وبا کورونا کی وجہ سے بند قوالیوں کا دور اب پھر سے شروع ہوگیا ہے۔ خواجہ صاحب کے دور روزہ 907 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہفتے کی رات آستانہ بند ہونے کے بعد محفل کے وقت شاہی چوکی کی قوالیوں نے صوفیانہ کلام پیش کیا۔ یہ دور آج بھی چلے گا۔

Published: undefined

یوم پیدائش کے کنوینر مقدس معینی نے بتایا کہ غریب نواز کے یوم پیدائش کی رات سے آج رات تک روایتی طریقے سے منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر قوالیوں کے علاوہ ان کی شان میں نعت و منقبت پیش کیے گئے اور احاطہ نور میں محفل منعقد کی گئی۔ اس دوران ملک میں خوشحالی، بھائی چارے، ترقی اور کورونا سے آزادی کے لئے دعا کی گئی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ خواجہ صاحب کا 809 واں سالانہ عرس بھی اگلے مہینے فروری میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ حالانکہ کورونا گائڈ لائنس میں عرس میں بھیڑ کی اجازت نہیں ہوگی اور کورونا اصولوں پر عمل کے تحت ہی عرس کی رسمیں پوری کی جا سکیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو