ہاتھرس میں متاثرہ کنبہ سے ملاقات کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر @RahulGandhi
ہاتھرس میں دلت کنبہ سے تعلق رکھنے والی ایک بیٹی کے ساتھ ہوئی بربریت کے 4 سال مکمل ہو چکے ہیں، لیکن متاثرہ کنبہ اب بھی خوف کے سایہ میں زندگی گزار رہا ہے۔ اس معاملے میں کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اظہارِ فکر کیا ہے۔ انھوں نے آج ہاتھرس پہنچ کر متاثرہ کنبہ سے نہ صرف ملاقات کی، بلکہ ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا یقین بھی دلایا۔
Published: undefined
متاثرہ کنبہ سے ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کچھ ضروری باتیں شیئر کی ہیں۔ انھوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’آج ہاتھرس جا کر 4 سال قبل ہوئی شرمناک اور افسوسناک واقعہ کے متاثرہ کنبہ سے ملا۔ ملاقات کے دوران انھوں نے جو باتیں بتائیں اس نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’پورا کنبہ آج بھی خوف کے سایہ میں جی رہا ہے۔ اس کے ساتھ کریمنل جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ وہ آزادی کے ساتھ کہیں آ اور جا نہیں سکتے ہیں، انھیں ہر وقت بندوق اور کیمروں کی نگرانی میں رکھا جاتا ہے۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے اس پوسٹ میں بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بھی بنایا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’بی جے پی حکومت نے ان سے جو وعدے کیے تھے، وہ آج تک پورے نہیں ہوئے ہیں۔ نہ تو سرکاری ملازمت دی گئی ہے اور نہ ہی انھیں کسی دوسری جگہ گھر دے کر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کیا گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ ’’متاثرہ کنبہ کو انصاف دینے کی جگہ حکومت ان پر طرح طرح سے ظلم کر رہی ہے۔ دوسری طرف ملزم کھلے عام گھوم رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اس متاثرہ کنبہ کی مایوسی اور بے بسی بی جے پی کے ذریعہ دلتوں کے اوپر کیے جا رہے مظالم کی حقیقت کو ظاہر کرتے ہیں۔ لیکن ہم اس کنبہ کو یوں ہی ان کے حال پر رہنے کو مجبور نہیں ہونے دیں گے۔ انھیں انصاف دلانے کے لیے ہم پوری طاقت کے ساتھ لڑیں گے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس نے اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل پر بھی راہل گاندھی کے متھرا دورہ کی جانکاری دی ہے۔ ایک نیوز چینل کی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہاتھرس میں 2020 میں ایک دلت بیٹی کے ساتھ ہوئی بربریت نے پورے ملک کو حیران کر دیا تھا۔ جب متاثرہ کنبہ کے دل میں دُکھ اور تکلیف تھی، تب راہل گاندھی جی ان سے ملنے ہاتھرس پہنچے تھے اور انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔ ایک بار پھر متاثرہ کنبہ نے عوامی ہیرو راہل گاندھی جی کو خط لکھ کر اپنی تکلیف بتائی، جس کے بعد راہل گاندھی جی متاثرہ کنبہ سے ملنے پہنچے۔‘‘ ساتھ ہی کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’انصاف کے لیے جنگ جاری ہے، انصاف کا حق ملنے تک۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز
تصویر بشکریہ نواب علی اختر