قومی خبریں

بدلنے والا ہے ’جی میل‘ کا ڈیزائن، استعمال میں ہوگا اب اور بھی آسان

گوگل کا کہنا ہے کہ مستقل تبدیلی سے قبل جی میل صارفین کو پرانے لے آؤٹ میں واپسی کا موقع ملے گا، لیکن سال 2022 کی دوسری سہ ماہی کے آخر تک اس فیچر کو مستقل کر دیا جائے گا۔

جی میل، تصویر آئی اے این ایس
جی میل، تصویر آئی اے این ایس 

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد ’جی میل‘ کا نیا ڈیزائن صارفین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’گوگل ورک اسپیس‘ کے نئے منصوبہ کو دیکھتے ہوئے جی میل کو نئے ڈیزائن کے ساتھ پیش کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس نئے ڈیزائن کے بعد صارفین کے لیے اس کا استعمال کرنا مزید آسان ہو جائے گا۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ جی میل صارفین کو گوگل چیٹ، گوگل میٹ اور گوگل اسپیس ایک ہی جگہ پر حاصل ہوگا۔

Published: undefined

نئے جی میل کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ صارفین کو ایک انٹگریٹیڈ ویو ملے گا۔ ری ڈیزائن جی میل سبھی صارفین کو سال 2022 کی دوسری سہ ماہی میں مل جائے گا۔ یعنی آپ کو جی میل کا نیا انٹرفیس اس سال جولائی سے پہلے دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ گوگل ورک اسپیس کے مطابق ورک اسپیس صارفین 8 فروری سے نئے ڈیزائن کی ٹیسٹنگ کر سکیں گے۔ نئے ڈیزائن میں صارفین کو چار بٹن ملیں گے جس کی مدد سے وہ میل، چیٹ، اسپیس اور میٹ میں آسانی سے سوئچ کر سکیں گے۔ ابھی صارفین کو جی میل، چیٹ اور میٹ کے لیے ایک کمبائنڈ لے آؤٹ ملتا ہے۔

Published: undefined

گوگل کا کہنا ہے کہ نئے اَپ ڈیٹ کے بعد صارفین ایک وقت پر صرف ایک بٹن کا ہی اِن لارج ویو دیکھ سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی نئے انٹرفیس میں صارفین کو نوٹیفکیشن ببل بھی ملیں گے جو انھیں دوسرے ٹیبس کی بھی جانکاری دیں گے۔ گوگل کے مطابق جن صارفین نے نئے لے آؤٹ کے لیے اَپ ڈیٹ کر لیا ہے، انھیں نئے آپشنز جلد نظر آنے لگیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ورک اسپیس میں ہونے والی تبدیلی کا اعلان گزشتہ سال ستمبر میں کیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک فیچر کی مدد سے صارف بغیر گوگل میٹ کے بھی دوسرے جی میل صارف سے وَن ٹو وَن کالس کر سکتے ہیں۔ گوگل نے بتایا کہ جن لوگوں کو جی میل کا نیا لے آؤٹ نہیں ملا ہے، وہ اپریل سے اس میں شفٹ ہو سکیں گے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ مستقل تبدیلی سے قبل جی میل صارفین کو پرانے لے آؤٹ میں واپسی کا موقع ملے گا، لیکن سال 2022 کی دوسری سہ ماہی کے آخر تک اس فیچر کو مستقل کر دیا جائے گا۔ یعنی جلد ہی آپ نئے جی میل کا تجربہ کر سکیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined