قومی خبریں

جمہوری نظام کو مل رہے چیلنجز سے مل کر نپٹنا ہوگا: ملائم یادو

ملائم سنگھ یادو نے ملک کے باشندوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام کو مل رہے چیلنجز سے مل کر نپٹنا ہوگا۔ ملک کو مضبوط بنانے کا ہم سبھی کو عزم کرنا چاہئے۔

ملائم سنگھ یادو، تصویر آئی اے این ایس
ملائم سنگھ یادو، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: سابق وزیر دفاع و ایس پی نگراں ملائم سنگھ یادو نے یوم آزادری پر سبھی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام کو مل رہے چیلنجز سے مل کر نپٹنا ہوگا اور اس موقع پر ہمیں ملک کو مضبوط بنانے کا ارادہ کرنا چاہئے۔ ملائم سنگھ یادو نے 15 اگست کے موقع پر اتوار کو یہاں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر قومی پرچم لہرایا۔ ملائم سنگھ یادو نے ملک کے باشندوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام کو مل رہے چیلنجز سے مل کر نپٹنا ہوگا۔ ملک کو مضبوط بنانے کا ہم سبھی کو عزم کرنا چاہئے۔

Published: undefined

اس موقع پر ایس پی سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ریاست و ملک کے تمام شہریوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے پارٹی لیڈروں و کارکنوں کو خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ 15 اگست شہیدوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ جن کی قربانی سے آج ہم آزاد ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہمیں غیر جمہوری طریقے دفاعی سیکورٹی کے لئے بھی لگاتار محتاط، ہوشیار، آگاہ، مستعد اور کمر بستہ رہنا ہوگا۔ ملک کی آزادی کے لئے لاکھوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور متعدد مجاہدین آزادی نے مصائب کو جھیلا ہے۔ جن مقاصد کے لئے تحریک آزادی کی جدوجہد ہوئی کیا ہندوستان اسی راستے پر ہے؟ یہ سوچنے وغور کرنے کا مقام ہے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ سال 2022 ملک کا احترام بچانے کا انتخاب ہے یہ ذمہ داری ایک ایک نوجوان کو اٹھانی چاہئے۔ اقتدار میں بیٹھے لوگوں نے عوام سے کیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ سب سے زیادہ ہراسانی و ناانصافی پسماندہ طبقات، دلتوں کے ساتھ ہوئی ہے ان کو ان کا آئینی حق آج تک نہیں ملا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined