قومی خبریں

شیئر بازار میں گراوٹ کا دور جاری، سینسیکس 350 پوائنٹس لڑھکا، نفٹی کی بھی منفی شروعات

ہندوستانی شیئر بازار گزرے جمعرات اور جمعہ کو بھاری گراوٹ کے ساتھ بند ہوا تھا۔ بدھ کو آئی تیزی کے بعد سے اب تک سرمایہ کاروں کو تقریباً 8 لاکھ کروڑ روپے تک کا نقصان ہوا ہے۔

شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس 

شیئر بازار میں لگاتار تیسرے دن گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کاروباری ہفتہ کے پہلے دن شیئر بازار ریڈ زون میں کھلا۔ بی ایس ای پر سینسیکس 163 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 81299.97 پر کھلا وہیں این ایس ای پر نفٹی 0.22 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24782.45 پر کھلا۔ ابھی سینسیکس 350 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔ ہندوستانی شیئر بازار گزرے جمعرات اور جمعہ کو بھاری گراوٹ کے ساتھ بند ہوا تھا۔ بدھ کو آئی تیزی کے بعد سے اب تک سرمایہ کاروں کو تقریباً 8 لاکھ کروڑ روپے تک کا نقصان ہوا ہے۔ سینسیکس اور نفٹی دونوں میں بکوالی کا دور حاوی نظر آ رہا ہے۔

Published: undefined

حالانکہ ابھی شیئر بازار میں تھوڑی ری کوری دیکھنے کو ملی ہے۔ جہاں مارکیٹ نے کھلتے ہی 350 پوائنٹس کا غوطہ لگا دیا تھا وہیں اب اس میں تھوڑا سدھار آ رہا ہے۔ صبح 9 بج کر 41 منٹ تک سینسیکس 143.29 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 81319.80 پر کاروبار کر رہا ہے۔ بجاج فائنانشیل سروسز اور ٹاٹا موٹرس کے شیئروں میں بھی گزرے دنوں گراوٹ کے بعد آج ری کوری دیکھی جا رہی ہے۔ وہیں کوٹک، مہندرا اور ٹی سی ایس کے شیئر سینسیکس پر کافی ٹوٹ گئے ہیں۔ خاص طور پر خبر لکھے جانے تک کوٹک کا شیئر قریب 7 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔

Published: undefined

شیئر بازار کے سیکٹوریل فرنٹ پر پیر کو ملا جلا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ نفٹی ریلیٹی اور آئی ٹی انڈیکس سب سے کمزور مظاہرہ کرنے والوں میں رہے ہیں۔ جو 1.8 فیصد اور 1.07 فیصد کے دباؤ کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ خبر لکھے جانے تک نفٹی میڈیا، بینک کنزیومر ڈیوریبلس اور فائنانشیل سروسز انڈیکس بھی لال نشان میں کاروبار کر رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف نفٹی آٹو، ایف ایم سی جی، میٹل، فارما، پی ایس یو بینک اور آئل اینڈ گیس انڈیکس ہرے نشان میں کھلے، جس سے بازار میں کچھ حد تک توازن بن رہا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہفتہ کے آخری کاروباری دن شیئر بازار میں بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی تھی۔ عالمی اشاروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں کو لے کر وسیع پیمانے پر تشویش کے درمیان فائنانس شیئروں، خاص کر بجاج فائنانس میں بکوالی کا رخ رہا ہے جس کی وجہ سے شیئر بازار کے سرمایہ کاروں کو 6.42 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہو گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined