قومی خبریں

بہار میں لاک ڈاؤن 25 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کیا ٹوئٹ

لاک ڈاؤن کے ضابطے کیا ہوں گے، اس سلسلے میں بہار کے چیف سکریٹری، ڈیولپمنٹ کمشنر، پولس ڈائریکٹر جنرل، ایڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) شام 4.40 بجے ورچوئل پریس کانفرنس میں جانکاری دیں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

بہار میں کورونا قہر پر قابو پانے کے لیے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 10 دنوں کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ بہار میں لاک ڈاؤن اب 15 مئی تک نہیں بلکہ 25 مئی تک نافذ رہے گا۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’آج ساتھی وزراء اور افسران کے ساتھ بہار میں نافذ لاک ڈاؤن کی حالت کا جائزہ لیا گیا۔ لاک ڈاؤن کا مثبت اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس لیے بہار میں اگلے 10 دنوں یعنی 16 سے 25 مئی 2021 تک لاک ڈاؤن کی توسیع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ بڑھے ہوئے لاک ڈاؤن کے ضابطے کیا ہوں گے، اس سلسلے میں بہار کے چیف سکریٹری، ڈیولپمنٹ کمشنر، پولس ڈائریکٹر جنرل، ایڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) شام 4.40 بجے منعقد ورچوئل پریس کانفرنس میں جانکاری دیں گے۔ رواں لاک ڈاؤن میں ضروری سامانوں کی خریداری کے لیے صبح 11 بجے تک لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی چھوٹ ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس وقت میں تھوڑا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ نتیش کمار نے کل اپنا ایک ویڈیو پیغام ٹوئٹ کیا تھا جس میں لاک ڈاؤن کی توسیع سے متعلق اشارہ دے دیا تھا۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’کورونا وبا سے راحت پہنچانے کے لیے کئی اقدام کیے گئے ہیں۔ ٹیسٹنگ بڑھی ہے اور بنیادی ڈھانچے کا انتظام کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی عزم مصمم، مثبت سوچ کے ساتھ بہار کے باشندے کورونا کے خلاف اس جنگ میں کامیاب ہوں گے۔ حوصلہ اور صبر بنائے رکھیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined