پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجیو گوڑا، پی چدمبرم اور سپریا شرینیت (دائیں سے بائیں)
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے جمعرات (30 جنوری) کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، لیکن حکومت حالات کو قابو کرنے کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔ موجودہ وقت میں روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہو رہے ہیں، مہنگائی روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہے۔ اس وقت ملک میں بڑے پیمانے پر معاشی عدم مساوات ہے۔
Published: undefined
پریس کانفرنس میں سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کانگریس کی جانب سے تیار کردہ ’معیشت کی حقیقی صورتحال 2025‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کئی ایسے حقائق کا ذکر ہے جن کو حکومت نے دبا دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے معیشت کی جو صورتحال بتائی گئی ہے وہ حقائق سے کوسوں دور ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’معیشت کُساد بازاری کا شکار ہو چکی ہے، اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ گزشتہ سال کی معاشی ترقی کے مقابلے میں اس سال 2 فیصد تک کی کمی آ سکتی ہے۔‘‘
Published: undefined
پی چدمبرم نے اس حوالے سے مزید کہا کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا نہیں ہو رہے اور گزشتہ 4-5 سالوں سے تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوراک، تعلیم اور صحت کے شعبوں سے متعلق شرح مہنگائی دوہرے ہندسے میں ہے۔ پی چدمبرم کے مطابق اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر عدم مساوات ہے۔ امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا جا رہا ہے۔ حکومت نے اس فرق کو ختم کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اس پریس کانفرنس میں کانگریس کے سینئر لیڈر راجیو گوڑا نے طنز کستے ہوئے کہا کہ ملک میں ’جاب لاس گروتھ‘ ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے اور لوگوں کی تھالی مہنگی ہوتی جا رہی ہے لیکن آمدنی میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined