قومی خبریں

یہ لڑائی کورونا کے خلاف ہے کانگریس یا دوسری سیاسی جماعت کے خلاف نہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’مودی حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ لڑائی کووڈ کے خلاف ہے، کانگریس یا کسی دوسری سیاسی جماعت کے خلاف نہیں۔‘‘

راہل گاندھی، تصویر@ INCIndia
راہل گاندھی، تصویر@ INCIndia 

نئی دہلی: کورونا وائرس کی صورت حال کے انتظام پر حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کے روز کہا کہ یہ لڑائی کانگریس یا کسی دوسری سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ کورونا کے خلاف ہے، مرکزی حکومت کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’مودی حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ لڑائی کووڈ کے خلاف ہے، کانگریس یا کسی دوسری سیاسی جماعت کے خلاف نہیں۔‘‘ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں سونیا گاندھی کی طرف سے اپنے سیاسی نظریہ کو بالاتر رکھتے ہوئے کورونا کے خلاف جنگ میں بھرپور تعاون دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

درریں اثنا، انڈین ایکسپریس کو دیئے گئے اپنے ایک انٹریو میں سونیا گاندھی نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ سے ہی حکومت سے تعاون کے لئے تیار ہے۔ کورونا سے جو حالات بنے ہیں اس میں پوری طرح سسٹم (نظام) کی ناکامی نظر آتی ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ ’’میرا خیال ہے کہ کورونا سے لڑتے وقت اس لڑائی کو ’ہماری بمقامہ آپ کی‘ نہیں بلکہ ’ہماری بمقابلہ کورونا وائرس‘ ہونا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ اس مشکلات سے بھرے وقت میں سیاسی اختلافات کو درکنار کرنا ضروری ہے، آفت کے وقت میں پہلے بھی ملک ایک ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ ایک اپوزیشن جماعت ہونے کے ناطے کانگریس کی جانب سے لگاتار حکومت پر دباؤ بنایا جائے گا، اس وقت کورونا سے دفاع سے اہم کوئی اور کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں کورونا سے نمٹنے میں حکومت کی کئی جگہ خامیاں نظر آ رہی ہیں اور حزب اختلاف جماعت ہونے کے ناطے ہمارے کاندھوں پر بھی ذمہ داری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو