اشونی ویشنو، تصویر: آئی اے این ایس
اقتصادی معاملوں کی کابینہ کمیٹی نے آج تقریباً 18658 کروڑ روپے پر مشتمل 4 ریلوے منصوبوں کو منظوری دے دی۔ مہاراشٹر، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے 15 اضلاع میں پھیلے یہ منصوبے ہندوستانی ریلوے نیٹورک کو تقریباً 1247 کلومیٹر تک وسعت دیں گے۔ اس وسعت کا مقصد ریلوے لائن کی صلاحیت بڑھانا، اہلیت اور خدمت میں بہتری پیدا کرنا ہے۔
Published: undefined
مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹس آمد و رفت کو آسان بنائیں گے، بھیڑ کو کم کریں گے اور ہندوستانی ریلوے کے کچھ سب سے مصروف راستوں پر بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کریں گے۔ جن منصونوں کو آج حکومت کے ذریعہ منظوری دی گئی ہے، وہ ہیں ’سمبل پور-جرپدا (تیسری اور چوتھی لائن)، جھارسوگوڑا-ساسن (تیسری اور چوتھی لائن)، کھرسیا-نیا رائے پور-پرملکاسا (پانچویں اور چھٹی لائن)، گوندیا-بلہارشاہ (دوہرا کاری)۔
Published: undefined
وزیر ریل کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹس روزگار کے مواقع کو بڑھا کر علاقائی ترقی میں تعاون پیش کرنے والا ہے۔ ساتھ ہی یہ خود کفیل ہندوستان کو فروغ دے گا۔ پی ایم-گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت تیار یہ پروجیکٹس ملٹی مادل کنکٹیویٹی کو بڑھائیں گے، جس سے لوگوں، سامانوں اور خدمات کی آمد و رفت یقینی ہوگی۔ نئے ریلوے پروجیکٹس میں 19 نئے اسٹیشنوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ دو اہم ضلعوں (گڑھ چرولی اور راج نند گاؤں) کے لیے بہتر رابطہ، تقریباً 3350 گاؤں اور تقریباً 47.25 لاکھ کی آبادی کے لیے بہتر پہنچ کا انتظام کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined