مرکزی حکومت کی طرف سے رواں مالی سال کے 80 دنوں کا اعداد و شمار پیش کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق ملک کے خزانے میں براہ راست ٹیکس کلیکشن کی حصہ داری میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ حکومت کے ذریعہ جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 26-2025 کے لیے ہندوستان کا ڈائرکٹ ٹیکس کلیکشن 19 جون تک 4.86 فیصد بڑھ کر 5.45 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا۔
Published: undefined
حالانکہ ری فنڈ میں تیز اُچھال کی وجہ سے نیٹ کلیکشن میں تھوڑی گراوٹ دیکھی گئی۔ اگر کُل ٹیکس کلیکشن کی بات کریں تو کارپوریٹ ٹیکس، نان کارپوریٹ ٹیکس، سیکوریٹی ٹرانزیکشن ٹیکس (ایس ٹی ٹی) اور دیگر چارجز شامل ہیں۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 5,19,936 کروڑ روپے سے بڑھ کر 5,45,207 کروڑ روپے ہو گیا۔
Published: undefined
ٹیکس ریفنڈ کی بات کی جائے تو اس میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکس ریفنڈ میں 58.04 فیصد کا اضافہ ہوا، جو ایک سال پہلے 54,661 کروڑ روپے سے بڑھ کر 86,385 کروڑ روپے ہو گیا۔ وہیں نیٹ ڈائرکٹ کلیکشن میں 1.39 کی گراوٹ درج کی گئی جو گزشتہ سال کے 4,65,275 کروڑ سے گھٹ کر 4,58,822 کروڑ روپے رہ گیا ہے۔
Published: undefined
کُل ایڈوانس ٹیکس ریسیونگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایڈوانس ٹیکس کلیکشن میں 3.87 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا جس کا ڈاٹا 1,55,533 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ وہیں کارپوریٹ ایڈوانس ٹیکس میں قریب 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ڈاٹا بڑھ کر 1,21,604 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے لیکن نان کارپوریٹ ایڈوانس ٹیکس 2.68 فیصد سے گھٹ کر 33,928 کروڑ روپے تک رہ گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز