قومی خبریں

سرد لہر سے ٹھٹھرتی نظر آئی راجدھانی، شدید سردی کے ساتھ کہرے کا بھی ستم جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی والوں کو فی الحال سردی سے راحت ملنے کا امکان نہیں ہے۔ آنے والے دنوں میں شدید سردی اور کہرے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ وہیں آئی ایم ڈی نے آج دہلی کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ٹھنڈ کی علامتی تصویر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ٹھنڈ کی علامتی تصویر، تصویر آئی اے این ایس

 

قومی راجدھانی اور این سی آر میں شدید سردی کا قہر جاری ہے۔ گزشتہ 5 دنوں سے سرد لہر کی وجہ سے ٹھنڈک میں اضافہ ہوا ہے جس سے لوگ ٹھٹھرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ حالانکہ جمعہ کے بعد سے معمولی راحت محسوس کی گئی ہے۔ سنیچر کی صبح کا آغاز شدید کہرے کے ساتھ ہوا تاہم دن کے وقت سورج نکلنے کے بعد ہلکی دھوپ سے لوگوں کو راحت ملی۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے آج  شدید کہرا اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں ہفتہ کی صبح جزوی طور پر ابر آلود آسمان کے ساتھ درمیانے سے شدید کہرا رہے گا۔ وہیں آئی ایم ڈی نے آج دہلی کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے جس کی وجہ سے آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ جیسے جیسے دن چڑھے گا ہلکی دھوپ نمودار ہوگی اور کہرے میں کمی آئے گی۔ سرد ہواؤں کے درمیان لوگ سردی محسوس کریں گے۔ وہیں شام کے وقت سردی پھر بڑھ جائے گی، اس دوران کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی والوں کو فی الحال سردی سے راحت ملنے کا امکان نہیں ہے۔ آنے والے دنوں میں شدید سردی اور کہرے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دہلی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ظاہرکیا گیا ہے۔ اتوار سے کہرا کم ہو نے کا امکان ہے۔ 20 جنوری تک یہاں جزوی طور پر ابر آلود آسمان اور کہرے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی کے صفدرجنگ اور آیا نگر علاقوں میں سب سے کم درجہ حرارت 4.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ پالم اور لودھی روڈ میں 4.7 ڈگری سیلسیس اور رج ایریا میں 6.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح اگلے دو دن بعد بھی ایسا ہی موسم رہنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جمعرات کے روز دہلی میں سردی کا 16 سال کا ریکارڈ توٹ گیا اور یہ موسم کا سب سے سرد دن درج کیا گیا۔ راجدھانی کے پالم علاقے میں اس دن درجہ حرارت کم ہو کر 2.3 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا جو معمول سے 5 ڈگری تک کم تھا۔ یہ سال 2010 کے بعد دہلی کا سب سے کم ترین درجہ حرارت تھا۔ وہیں دوسرے نمبر پر آیا نگر رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 2.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined