قومی خبریں

سونے کی رفتار پر لگا بریک! خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لئے کیسا ہوگا مستقبل؟

ہندوستانی ثقافت میں سونے کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ کسی بھی مبارک موقع پرہندوستانی سونا خریدتے ہیں اور سرمایہ کار بھی سونے کو ایک محفوظ سرمایہ کاری کے متبادل کے طور پر دیکھتے رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

  ایک طرف جہاں سونے کی قیمتیں ریکارڈ قائم کررہی تھیں وہیں دیوالی کے بعد سے اس کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ تہوار کے موسم کے بعد گھریلو فیوچر مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر 5 دسمبر کی میعاد ختم ہونے والے گولڈ فیوچر بازار جمعہ کو 1,23,451 پر بند ہوئے۔ چند روز قبل ہی سونا 1 لاکھ 30 ہزارر وپئے کے نشان کو عبور کر گیا تھا۔

Published: undefined

قیمتوں میں جاری گراوٹ نے لوگوں کو سونے میں سرمایہ کاری کرنے کا ایک نیا موقع فراہم کیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سرمایہ کاروں کو خاطر خواہ منافع دیا ہے۔ اس کے بعد منافع وصولی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں گراوٹ آئی۔ جیسے ہی سونے کی قیمت اپنی ریکارڈ سطح پر پہنچی، لوگوں نے اس کو بیچنا شروع کر دیا، جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں گراوٹ آئی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستان میں شادیوں کا سیزن شروع ہونے والا ہے۔ ہندوستانی گھرانے عام طور پر ان مواقع کے لیے بڑی مقدار میں سونا خریدتے ہیں۔ مانگ بڑھنے اور خریداری کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔ مارکیٹ کے ماہرین کا خیال ہے کہ لوگ سونے کی قیمتوں میں اس کمی کو ایک موقع کے طور پر دیکھ سکتے ہیں اور سونا خرید سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عارضی ہو سکتی ہے۔ اس لئے سونا ایک بار پھر تیز رفتار پکڑ سکتا ہے۔ حالانکہ ہندوستانی ثقافت میں سونے کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ کسی بھی مبارک موقع پرہندوستانی سونا خریدتے ہیں اور سرمایہ کار بھی سونے کو ایک محفوظ سرمایہ کاری کے متبادل کے طور پر دیکھتے رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined