قومی خبریں

یو پی میں جنگل راج کا 'خونی دائرہ' سی ایم ہاؤس تک آ پہنچا: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے اپنے فیس بک پوسٹ یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میں لکھا کہ "اس جنگل راج میں اب روزانہ کئی خاندانوں کی آہوتی (قربانی) دی جا رہی ہے۔ یہاں کوئی بھی، کہیں بھی محفوظ نہیں ہے۔"

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کی یوگی حکومت میں جرائم کے واقعات لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں۔ دن دہاڑے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سرکاری افسران کا قتل بھی روز مرہ کی بات ہو گئی ہے۔ تازہ معاملہ راجدھانی لکھنؤ کا ہے جہاں ریلوے افسر کی بیوی اور بیٹے کا قتل ہو گیا۔ اس واقعہ کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریاست کی یوگی حکومت کو ایک بار پھر بڑھتے جرائم کے لیے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ "یو پی کے وزیر اعلیٰ صاحب ایوان میں کچھ بھی بولیں، لیکن ان کی رہائش کے ٹھیک بغل، وی آئی پی ایریا میں دن دہاڑے ریلوے کے بڑے افسر آر ڈی واجپئی کی بیوی اور بیٹے کا قتل کر دیا جانا ظاہر کرتا ہے کہ یو پی میں جنگل راج کا خونی دائرہ وزیر اعلیٰ رہائش کے قریب تک آ پہنچا ہے۔"

Published: 29 Aug 2020, 7:44 PM IST

پرینکا گاندھی نے فیس بک پوسٹ کے آخر میں یہ بھی لکھا ہے کہ "کئی خاندانوں کی اس جنگل راج میں اب روزانہ آہوتی (قربانی) دی جا رہی ہے۔ یہاں کوئی بھی، کہیں بھی محفوظ نہیں ہے۔" دراصل آئی آر ٹی ایس افسر راجیو دت کی بیوی اور 20 سالہ بیٹے کو برسرعام گولی مار کر جرائم پیشوں نے ہلاک کر دیا۔ واقعہ ہائی سیکورٹی زون گوتم پلی علاقہ میں پیش آیا ہے۔

Published: 29 Aug 2020, 7:44 PM IST

بتایا جاتا ہے کہ سرکاری بنگلے میں گھس کر افسر کی بیوی اور بیٹے کو گولی ماری گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ رہائش سے کچھ دوری پر واقع ریلوے کالونی میں سرزد ہوئے اس واقعہ کے بعد علاقے میں ہنگامہ برپا ہے۔ اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ قتل اور عصمت دری کے واقعات اتر پردیش میں لگاتار بڑھ رہے ہیں اور پرینکا گاندھی اس کے خلاف آواز بھی اٹھا رہی ہیں، لیکن کوئی ٹھوس قدم ریاستی انتظامیہ کی طرف سے نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔

Published: 29 Aug 2020, 7:44 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Aug 2020, 7:44 PM IST