قومی خبریں

سیف علی خان کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچانے والے آٹو ڈرائیور کو پہلے ملا انعام، اب ’نواب صاحب‘ بھی ہوئے مہربان

سیف علی خان نے اپنی جان بچانے والے آٹو ڈرائیور سے ملاقات کی ہے جس کی تصویر سامنے آئی ہے، یہ تصویر اسپتال کی بتائی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آٹو ڈرائیور بھجن کے ساتھ سیف علی خان، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/ManobalaV">@ManobalaV</a></p></div>

آٹو ڈرائیور بھجن کے ساتھ سیف علی خان، تصویر @ManobalaV

 

سیف علی خان 21 جنوری کو اسپتال سے ڈسچارج ہو گئے، لیکن اس سے عین قبل انھوں نے اس آٹو ڈرائیور سے ملاقات کی جس نے انھیں زخمی حالت میں لیلاوتی اسپتال پہنچایا تھا۔ اسپتال میں ہوئی اس ملاقات کی تصویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان اب بہتر حالت میں ہیں اور انھوں نے آٹو ڈرائیور بھجن سنگھ سے ملاقات کر انھیں شکریہ ادا کیا ہے۔

Published: undefined

جب یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آٹو ڈرائیور نے سیف علی خان کو اسپتال پہنچایا ہے، تو ان سے کئی میڈیا والوں نے ملاقات کی اور سیف علی خان کی حالت کے بارے میں جانکاری پوچھی۔ اپنے بیان میں آٹو ڈرائیور نے بتایا کہ انھیں تو پہلے پتہ ہی نہیں چلا کہ وہ سیف علی خان ہیں۔ بعد میں جب وہ اسپتال پہنچے تو معلوم ہوا۔ اس وقت بھجن سنگھ نے سیف علی خان سے پیسے بھی نہیں لیے تھے، لیکن اب انھیں اس انسانیت بھرے جذبہ پر انعامات مل رہے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ فلم انڈسٹری سے منسلک فیضان انصاری نے آٹو ڈرائیور کو 11 ہزار روپے بطور انعام دیے تھے، اور اب ’نواب صاحب‘ کے نام سے مشہور سیف علی خان بھی اس ڈرائیور پر مہربان دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ سیف نے آٹو ڈرائیور سے وعدہ کیا ہے کہ ان کو بقایہ کرایہ دیا جائے گا اور کبھی ضرورت پڑی تو ان کی مزید مدد کی جائے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب سیف علی خان نے آٹو ڈرائیور سے ملاقات کی تو اس وقت سیف کی ماں شرمیلا ٹیگور بھی وہاں موجود تھیں۔ انھوں نے بھی آٹو ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined