قومی خبریں

’ہندوستانی فضائیہ ہر صورتحال اور چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار‘

ایئرچیف مارشل بھدوریا نے فضائیہ کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے خود کو ایسی قوت میں تبدیل کرنا ہوگا جو ہر طرح کے چیلنجوں سے مقابلہ کر سکے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہنڈن (غازی آباد): فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے آج ملک کو یقین دلایا کہ ایئر فورس دن رات ملک کی فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے اور کسی بھی صورتحال سے مضبوطی سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

Published: undefined

ایئرچیف مارشل بھدوریا نے یہاں ایئر فورس کے 88 ویں یوم تاسیس کے موقع پر فضائیہ کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے خود کو ایک ایسی قوت میں تبدیل کرنا ہوگا جو ہر طرح کے چیلنجوں سے مقابلہ کر سکے۔ا

Published: undefined

نہوں نے کہا کہ خطے میں پڑوسی ممالک کی بڑھتی ہوئی خواہشات سے پیدا ہونے والے خطرے اور چیلنج سے نمٹنے کے لئے ایئرفورس پوری طرح تیار ہے اور گزشتہ دنوں ضرورت پڑنے پر فورس نے فوری ضروری کارروائی کرکے اپنی صلاحیت و کارکردگی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ فضائیہ ہر صورتحال اور چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

Published: undefined

فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایئر فورس ہر طرح سے مضبوط ہو اور چیلینجز کی آزمائش کا مقابلہ کرے نیز یہ خود کفیل ہندوستان کے لئے بھی ضروری ہے۔ ان کے خطاب کے بعد ایئر فورس کے مختلف طیاروں نے کرتب بازی اور اپنی طاقت کے جوہر کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف نیول اسٹاف بھی موجود تھے۔ قبل ازیں صدر اور وزیر اعظم نے ایئر فورس کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو ایئر فورس ڈے پر مبارکباد پیش کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined