قومی خبریں

پارلیمنٹ سے معطل ارکان کا 50 گھنٹے کا دھرنا جاری، کھلے آسمان کے نیچے اس طرح گزاری رات

مانسون اجلاس کے دوران ایک ہفتے کے لیے معطل کیے گئے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ حکومت کے خلاف 50 گھنٹے کا دھرنا دے رہے ہیں

پارلیمنٹ میں معطل ارکان کا احتجاج جاری / ٹوئٹر
پارلیمنٹ میں معطل ارکان کا احتجاج جاری / ٹوئٹر 

نئی دہلی: مانسون اجلاس کے دوران ایک ہفتے کے لیے معطل کیے گئے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ حکومت کے خلاف 50 گھنٹے کا دھرنا دے رہے ہیں۔ بدھ کی صبح گیارہ بجے شروع ہونے والا یہ دھرنا جمعہ کی دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا۔ ارکان پارلیمنٹ کا یہ دھرنا پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ میں موجود گاندھی کے مجسمہ کے سامنے چل رہا ہے۔ دھرنا دے رہے ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کی رات پارلیمنٹ کے احاطے میں کھلے آسمان کے نیچے گزاری۔

Published: undefined

اس دھرنے میں اپوزیشن پارٹیوں کے کئی ارکان پارلیمنٹ حصہ لے رہے ہیں، جنہوں نے خیموں کا مطالبہ کیا تھا لیکن انتظامیہ نے انہیں اس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ چنانچہ انہیں جمعرات کی رات بھی کھلے آسمان نیچے گزارنی پڑے گی۔ تاہم احتجاج کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کو باتھ روم اور پبلک لائبریری استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

دھرنے میں ٹی ایم سی کے 7، ڈی ایم کے کے 6، تلنگانہ راشٹر سمیتی کے 3، سی پی آئی (ایم) کے 2 اور عام آدمی پارٹی اور سی پی آئی کے ایک ایک ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں۔ ان سبھی کو راجیہ سبھا میں ہنگامہ کرنے اور کاغذ پھاڑنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ لوک سبھا سے کانگریس پارٹی کے معطل چار ارکان پارلیمنٹ بھی اس دھرنے میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ ارکان پارلیمنٹ وقفہ وقفہ پر دھرنا دے رہے ہیں۔

Published: undefined

اس دوران کانگریس کے معطل رکن پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور نے اپوزیشن کے دھرنے میں شامل ایک رکن پارلیمنٹ کے ہاتھ پر بیٹھے ہوئے مچھر کی ویڈیو ٹوئٹ کی ہے۔ وزیر صحت کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹیگور نے ٹوئٹ کیا، ’’پارلیمنٹ کمپلیکس میں مچھر ہیں لیکن حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ نہیں ہیں۔ منسکھ منڈاویہ برائے کرم پارلیمنٹ میں ہندوستانیوں کا خون بچائیں، باہر اڈانی ان کا خون چوس رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ مودی حکومت اور پارلیمانی امور کے وزیر گجرات کے لوگوں سے معافی مانگیں۔ بی جے پی وہاں 27 سال سے حکومت کر رہی ہے، ریاست میں زہر آلود شراب پینے سے کئی لوگ مر چکے ہیں۔ میں چاہتا تھا کہ یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آئے۔ وہیں، ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ موسم نور نے کہا کہ معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہم چاہتے ہیں کہ مہنگائی پر پارلیمنٹ میں بحث ہو لیکن ہمیں معطل کر دیا گیا ہے۔ ہمارا 50 گھنٹے طویل دھرنا جاری رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined