قومی خبریں

سری لنکا کے سابق صدر کی گرفتاری سے تھرور فکرمند، کہا- ’بدلے کی سیاست نہ کی جائے‘

کانگریس رہنما ششی تھرور نے کہا ہے کہ سری لنکائی صدر رانل وکرما سنگھے پر لگے الزام معمولی ہیں اور انہوں نے برسوں تک ملک کی خدمت کی ہے، ایسے میں وہ عزت پانے کے حقدار ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ششی تھرور / آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

ششی تھرور / آئی اے این ایس 

 

 کانگریس رہنما ششی تھرور نے سری لنکا کے سابق صدر رانل وکرما سنگھے کی گرفتاری پر فکرمندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے سری لنکائی حکومت سے بدلے کی سیاست چھوڑنے اور سابق صدر کے ساتھ احترام کا سلوک کرنے کی گزارش کی ہے۔ تھرور نے کہا کہ رانل پر لگے الزام معمولی ہیں اور انہوں نے برسوں تک ملک کی خدمت کی ہے، ایسے میں وہ عزت پانے کے حقدار ہیں۔

Published: undefined

سوشل میڈیا سائٹ پر اشتراک کیے گئے اپنے ایک پوسٹ میں کانگریس رہنما نے لکھا- ’’سری لنکا کے سابق صدر رانل وکرما سنگھے کو معمولی الزامات میں حراست میں لیے جانے سے میں فکرمند ہوں۔ ان کی صحت سے متعلق پریشانیوں کی وجہ سے انہیں پہلے ہی جیل اسپتال لے جایا جا چکا ہے۔ اس بات کا پورا احترام کرتے ہوئے کہ یہ ان کا داخلی معاملہ ہے، میں سری لنکا کی حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ بدلے کی سیاست چھوڑیں اور اپنے سابق صدر کے ساتھ اس عزت اور وقار کے ساتھ پیش آئیں۔‘‘

Published: undefined

اس سے پہلے سری لنکائی صحافی ایس وینکٹ نارائن نے بھی سابق سری لنکائی صدر کی گرفتاری کی تنقید کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر ہندوستان 76 سالہ رانل کو طبی امداد بھی فراہم کر سکتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ رانل وکرما سنگھے نے حراست میں لیے جانے سے پہلے کہا تھا- ’’میں نے کبھی اپنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ میں نے صرف سری لنکا کے لیے کام کیا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ مجھے گرفتار کرنا دکھاتا ہے کہ صدر انورا اس وقت کس طرح کی انتظامیہ کی قیادت کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رانل وکرما سنگھے کو جمعہ کو سرکاری دولت کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری لندن کے ایک نجی سفر کے لیے سرکاری دولت کا استعمال کرنے سے جڑی ہے، جہاں انہوں نے ایک یونیورسٹی کی گریجویشن تقریب میں حصہ لیا تھا۔

Published: undefined

6 مرتبہ وزیر اعظم رہے رانل وکرما سنگھے نے گوٹابایا راج پکشے کو ہٹائے جانے کے بعد جولائی 2022 میں سری لنکا کے عبوری صدر کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ ستمبر 2024 میں نیشنل پیپلز پاور کے رہنما انورا کمارا دسانائکے سے صدارتی انتخاب ہار گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined