قومی خبریں

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی، ٹی وی آرٹسٹ عنبرین بٹ کو گھر میں گھس کر قتل کیا

جموں و کشمیر کے بڈگام میں دہشت گردوں نے ٹی وی آرٹسٹ امبرین بھٹ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں لشکر کے تین دہشت گرد ملوث ہیں۔

عنبرین بٹ / سوشل میڈیا
عنبرین بٹ / سوشل میڈیا 

جموں و کشمیر میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ دہشت گردوں نے ٹی وی آرٹسٹ عنبرین بٹ کو ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ان کا بھتیجا بھی زخمی ہوا ہے۔

Published: 26 May 2022, 8:11 AM IST

جموں و کشمیر پولیس کے مطابق صبح تقریباً 7.55 بجے دہشت گردوں نے چاڈورہ علاقے میں عنبرین بٹ نامی خاتون کے گھر پر فائرنگ کی۔ جس کے بعد عنبرین کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اس کے 10 سالہ بھتیجے کو، جو گھر میں تھا، بازو میں گولی لگی تھی۔

Published: 26 May 2022, 8:11 AM IST

اے بی پی نیوزپورٹل کے مطابق پولیس نے کہا، ’’اس گھناؤنے جرم میں کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر کے تین دہشت گرد ملوث ہیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے امرین کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

Published: 26 May 2022, 8:11 AM IST

اس سے قبل منگل کو سری نگر کے سورا علاقے میں دہشت گردوں نے ایک پولیس کانسٹیبل کو اس کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

Published: 26 May 2022, 8:11 AM IST

اس دوران ان کی سات سالہ بیٹی زخمی ہوگئی تھی۔ اہلکار نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے کانسٹیبل سیف اللہ قادری پر اس وقت گولی چلائی جب وہ اپنی بیٹی کو ٹیوشن چھوڑنے جا رہے تھے۔

Published: 26 May 2022, 8:11 AM IST

دہشت گردوں نے اس سے قبل 13 مئی کو پلوامہ میں پولیس کانسٹیبل ریاض احمد کو ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اسی دوران، اس سے ایک دن پہلے 12 مئی کو دہشت گردوں نے بڈگام میں سرکاری ملازم راہول بھٹ کو اس کے دفتر میں گھس کر ہلاک کر دیا تھا۔

Published: 26 May 2022, 8:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 May 2022, 8:11 AM IST