ایل پی جی کی قلت سے متاثر مزدور گجرات سے اپنے اپنے گاؤں لوٹتے ہوئے، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia
’’کورونا بحران میں مزدوروں کی ہجرت یاد ہے؟ لوگ بھوکے پیاسے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ اب ملک میں ایل پی جی کی قلت کے سبب لوگ پھر سے اپنا کام دھندا چھوڑ کر گھر لوٹنے کو مجبور ہیں۔‘‘ یہ بیان کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کردہ ویڈیو کے ذریعہ دیا ہے۔ ویڈیو میں پہلے کورونا بحران کے وقت کی تصویر دکھائی گئی ہے، اور پھر بعد میں گجرات کے ریلوے اسٹیشن پر موجود بھیڑ کا نظارہ دکھایا گیا ہے۔ یہ بھیڑ سورت کے مزدوروں کی ہے جو ایل پی جی قلت کے سبب فیکٹریاں بند ہونے اور کاروبار ٹھپ ہونے کے سبب اپنے اپنے گاؤں کو لوٹ رہے ہیں۔
اس ویڈیو نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے وزراء کے اس بیان کو خارج کر دیا ہے، جس میں بتایا جا رہا تھا کہ ایل پی جی بحران محض گمراہی اور غلط خبروں کی وجہ سے ہے۔ ویڈیو میں نامہ نگاروں کو کچھ مزدوروں سے بات کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ ایک مزدور کہتا ہے ’’3 دنوں سے ایک ہی وقت کھا رہے تھے، اسی لیے گاؤں جا رہے ہیں۔‘‘ دوسرے مزدور نے کہا کہ ’’گیس مہنگا ہو گیا ہے، 400 روپے کلو، اس لیے گاؤں جا رہے ہیں۔‘‘ مزدور یہ بھی بتاتا ہے کہ اس کے ساتھ خواتین اور بچے سمیت تقریباً 10 لوگ گاؤں جا رہے ہیں۔ ایک تیسرا مزدور بولتا ہے کہ ’’گیس مہنگا ہو چکا ہے تو کیا کریں۔ لکڑی پر تو بنانے دیں گے نہیں، کوئی انتظام تو دیکھنا پڑے گا نہ!‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined