قومی خبریں

بریلی میں دلت نوجوان سے بدسلوکی، شہ زوروں کی درندگی کے سبب علاقے میں کشیدگی

متاثرہ نے الزام لگایا کہ ملزمین نے نہ صرف اسے گاؤں والوں کے سامنے بے عزت کیا بلکہ زبردستی اس کا سر، بھنویں اور مونچھیں بھی مونڈ دیں۔ اس سے بھی جب شہ زوروں کا دل نہیں بھرا تو اس کے چہرے پر کیچڑ پوت دی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر/&nbsp;آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر/ آئی اے این ایس

 

 اترپردیش میں بریلی کے نواب گنج تھانہ علاقے میں شرپسندوں کے ذریعہ درج فہرست ذات (دلت) شخص کے ساتھ غیرانسانی سلوک کی تمام حدیں پار کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ گولہ گاؤں کے چندرسین، اس کے بیٹے پپو اور گودھن لال نے دلت نوجوان کا پہلے سرمنڈوایا، پھر قینچی سے اس کی مونچھیں کاٹ دیں۔ دلت نوجوان کے ساتھ شرپسندوں نے اس وقت حیوانیت کی انتہا کردی جب اتنا سب کچھ کرنے کے بعد اس کے چہرے پر کیچڑ پوت دی گئی۔ اس دوران متاثرہ نےالزام لگایا ہے کہ شرپسندوں نے اس کی پٹائی بھی کی اوراس کے ساتھ کی گئی ذلت آمیزحرکت کا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

Published: undefined

اس سنسنی خیز معاملے میں متاثرہ کی تحریر کی بنیاد پرنواب گنج تھانہ پولیس نے 3 نامزد اور 4 سے 5 نامعلوم ملزمین کے خلاف رپورٹ درج کر لی ہے۔ جبکہ دو ملزمین کو حراست میں لیا گیا ہے اوران سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ معلومات کے مطابق بہیڑی تحصیل علاقے کے گرسولی گاؤں کے رہنے والے پپو دیواکر نے نواب گنج تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ رپورٹ میں اس نے بتایا کہ وہ گزشتہ 3 مہینوں سے نواب گنج تھانہ علاقے کے گیل ٹانڈہ گاؤں میں چندرسین کے یہاں رہ رہا تھا۔

Published: undefined

پپو دیواکر نے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں الزام لگایا ہے کہ چندرسین نے ٹریکٹر خریدنے کے لیے اس سے 4.5 لاکھ روپے بطور قرض لیے تھے۔ جب اس نے اپنی رقم واپس مانگی تو ایک ماہ قبل چندرسین، اس کے بیٹے پپو اور گودھن لال نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور گالم گلوچ کرنے کے علاوہ قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ذات سے متعلق طعنے دیئے۔ اس کے بعد انہوں نے نہ صرف اسے پورے گاؤں والوں کے سامنے بے عزت کیا بلکہ ملزمین نے زبردستی اس کا سر، بھنویں اور مونچھیں بھی مونڈ دیں۔ اس سے بھی جب شہ زوروں کا دل نہیں بھرا تو اس کے چہرے پر کیچڑ پوت دی۔

Published: undefined

واردات کے بعد متاثرہ نے ہفتہ کو نواب گنج پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس کو تحریر دی جس کی بنیاد پر پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے۔ رپورٹ میں چندرسن، اس کے بیٹے پپو اور گودھن لال کو نامزد اور 4 یا 5 نامعلوم افراد ملزم بنائے گئے ہیں۔ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پورے معاملے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Published: undefined

وہیں گاؤں کے لوگوں میں یہ بھی بحث چل رہی ہے کہ پپو دیواکر کالا جادو ٹونا کرتا ہے۔ اس نے کچھ لوگوں کے گھر میں خزانہ دبا ہونے کا جھانسہ بھی دیا اور جب جادو ٹونے میں کا فی خرچ ہونے کے بعد بھی کھدائی میں خزانہ نہیں نکلا تو اس کا یہ حال کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وجہ خواہ کوئی بھی ہو، کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔ اگر کوئی مسئلہ تھا تو تھانے سے رابطہ کیا جاسکتا تھا۔ فی الحال پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔  اس واقعہ کے بعد سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول دیکھا جارہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined