قومی خبریں

تلنگانہ کے سنگاریڈی میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک دھماکہ، 10 مزدوروں کی موت، 20 سے زائد زخمی

حادثے کے بعد فیکٹری کی عمارت پوری طرح منہدم ہو گئی۔ ملبے میں مزدوروں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ ۔ فیکٹری میں مختلف ریاستوں سے آئے 100 سے زیادہ مزدور کام کرتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فیکٹری میں دھماکہ کے بعد دھوئیں کا غبار اٹھتا ہوا۔ ویڈیو گریب/ایکس</p></div>

فیکٹری میں دھماکہ کے بعد دھوئیں کا غبار اٹھتا ہوا۔ ویڈیو گریب/ایکس

 

تلنگانہ کے سنگا ریڈی ضلع کے پاشا میلارام صنعتی علاقے میں پیر کی صبح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں واقع سیگاچی کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکہ کے بعد شدید آگ لگ گئی۔ فیکٹری کے ری ایکٹر میں دھماکہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے پوری فیکٹری کو اپنی زد میں لے لیا۔ حادثے میں اب تک 10 مزدوروں کی موت کی خبر ہے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ مزدوروں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی اور فیکٹری کے آس پاس کے علاقوں میں دہشت کا ماحول قائم ہو گیا۔ مزدور خوف و دہشت سے اِدھر اُدھر بھاگنے لگے۔ چشم دیدوں کے مطابق دھماکہ کی وجہ سے کئی مزدور 100 میٹر تک دور جا گرے۔ یہ دھماکہ صبح 9 بجے ہوا۔

Published: undefined

دھماکہ کی اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ اس دوران 108 ایمبولنس اور طبی اہلکار بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو ٹنچیرو کے اسپتال میں ابتدائی علاج کے لیے لے جایا گیا ہے جہاں سے شدید زخمیوں کو حیدر آباد منتقل کر دیا گیا۔

Published: undefined

حادثے کے بعد فیکٹری کی عمارت پوری طرح منہدم ہو گئی۔ ملبے میں مزدوروں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ حادثے میں ہلاک مزدوروں کی ابھی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری اور آس پاس کے علاقے کو خالی کروانا شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

مقامی لوگوں نے بتایا کہ فیکٹری میں دواؤں کو بنانے میں استعمال ہونے والے پاؤڈر تیار کیے جاتے تھے۔ یہاں مختلف ریاستوں سے آئے 100 سے زیادہ مزدور کام کرتے ہیں۔ حادثے کی خبر ملتے ہی مزدوروں کے اہل خانہ فیکٹری کے باہر جمع ہو گئے۔ انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو جائے وقوع سے دور رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔ فی الحال راحت اور بچاؤ کام جاری ہے اور حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined