قومی خبریں

تلنگانہ: حضور آباد سیٹ پر ضمنی انتخاب رد کرنے کا مطالبہ لے کر کانگریس پہنچی الیکشن کمیشن

کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا، منکم ٹیگور، وامشی چند ریڈی اور ڈاکٹر شرون داسوجو پر مبنی نمائندہ وفد نے جمعہ کی دوپہر چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کر اپنے مطالبات سامنے رکھے۔

الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی
الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی 

تلنگانہ کی حضور آباد سیٹ پر ضمنی انتخاب کے دوران مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے لگاتار دوسرے دن کانگریس کا نمائندہ وفد الیکشن کمیشن پہنچا۔ کانگریس پارتی نے اس سیٹ پر الیکشن رد کر نئے سرے سے غیر جانبدارانہ انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا، منکم ٹیگور، وامشی چند ریڈی اور ڈاکٹر شرون داسوجو کے کانگریس نمائندہ وفد نے جمعہ کی دوپہر تقریباً ایک بجے الیکشن بھون پر چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کر عرضداشت سپرد کیا۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا نے کہا کہ تلنگانہ کا حضور آباد ضمنی انتخاب ملک کا سب سے مہنگا انتخاب بن گیا ہے اگر ووٹ خرید کر جیتنا چاہتے ہیں، تو جمہوریت کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ وہاں جس طرح سے ووٹوں کی خرید و فروخت ہوئی ہے، وہ افسوسناک ہے۔ الیکشن کمیشن نے بھی اعتراف کیا ہے کہ 3 کروڑ روپے نقد اور شراب وہاں سے برآمد ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس نمائندہ وفد انتخابی کمیشن سے جمعرات کو بھی ملا اور جمعہ کو بھی۔ الیکشن کمیشن اس انتخاب کو خارج کرے۔ ورنہ ملک کے لوگوں کا الیکشن سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

Published: undefined

الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد کانگریس ترجمان پروفیسر شرون نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے حضور آباد سیٹ ضمنی انتخاب کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاست میں بی جے پی اور تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) دونوں پارٹیاں ہزاروں کروڑ روپے خرچ کر کے انتخاب کو کاروبار بنا چکی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مثالی ضابطہ اخلاق کو نظر انداز کر انتخابی حلقہ میں شراب کی تقسیم ہو رہی ہے۔ لوگوں کو پیسے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ یہ بڑے پیمانے پر انتخابی عمل اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ غیر قانونی دولت، غیر قانونی شراب تقسیم کے کام میں مقامی پولیس بھی بی جے پی اور ٹی آر ایس کی مدد کر رہی ہے۔ ایسے میں ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی انتخابی کمشنر اور پولیس افسران کو ضمنی انتخاب کے لیے بدلا جائے۔ انتخاب جمہوری طریقے سے کیے جائیں۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ تلنگانہ کے حضور آباد اسمبلی سیٹ پر 30 اکتوبر کو اسمبلی کے ضمنی انتخاب ہونے ہیں۔ اس سے قبل اس سیٹ پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کو انتخابی کمیشن نے جلسہ عام کرنے سے روک دیا ہے۔ کمیشن نے صرف حضور آباد اسمبلی سیٹ ہی نہیں، اس کے مدنظر پڑوسی ہنامکونڈا اور کریم نگر ضلعوں میں بھی کسی طریقے کے سیاسی پروگرام پر روک لگا دی ہے۔ کمیشن نے تلنگانہ حکومت کو ہدایت دی ہے کہ حضور آباد ضمنی انتخاب تک حکومت اپنے مشہور ’دلت بندھو یوجنا‘ پر کوئی کام نہ کرے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس سیٹ پر ٹی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان سخت ٹکر ہے۔ بی جے پی ریاست کے 2023 میں ہونے والے اسمبلی انتخاب سے قبل اپنی طاقت آزمانا چاہتی ہے، جس کے لیے بی جے پی کا یہ سیٹ جیتنا بے حد اہم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined