قومی خبریں

تلنگانہ کے وزیراعلی چندر شیکھر راؤ کا آج نلگنڈہ دورہ، بی جے پی لیڈران نظر بند

پولیس نے بی جے پی کے لیڈروں کے اس انتباہ کے بعد چوکسی اختیار کی۔ بعض دیگر لیڈروں کو احتیاطی طور پر حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔

چندر شیکھر راو، تصویر آئی اے این ایس
چندر شیکھر راو، تصویر آئی اے این ایس 

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کے آج دورہ نلگنڈہ اور جلسہ سے خطاب کے پیش نظر بی جے پی کے لیڈروں کو گھروں پر نظر بند کر دیا گیا۔ ضلع کے بی جے پی صدر کے شری دھرریڈی، سابق صدر نرسمہا ریڈی اور سینئر لیڈر وی چندر شیکھر کو گھروں پر نظر بند کردیا ہے۔ جنہوں نے قبل ازیں اس ضلع کے دورہ کے موقع پر عوام سے کیے گئے وعدوں کی عدم تکمیل پر سوال اٹھاتے ہوئے وزیراعلی کے جلسہ میں رکاوٹ کا انتباہ دیا تھا اور دوٹوک انداز میں واضح کیا تھا کہ وزیراعلی پہلے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کریں۔

Published: undefined

پولیس نے بی جے پی کے لیڈروں کے اس انتباہ کے بعد چوکسی اختیار کی۔ بعض دیگر لیڈروں کو احتیاطی طور پر حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔ بی جے پی لیڈر سرینواس گوڑ نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعلی چندر شیکھر راو جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔ ضلع میں گریجنوں پر جھوٹے معاملات عائد کیے جا رہے ہیں، جبکہ گریجن طبقہ کی حمایت میں ان کی پارٹی جدوجہد کر رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گریجنوں کی حمایت کرنے والے بی جے پی کے لیڈروں کے خلاف عائد کردہ معاملات کو واپس لیا جائے اور گریجن طبقہ کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ ان کو اراضیات دی جائیں۔ اس ناگرجنا ساگر حلقہ میں جلد ہونے والے ضمنی انتخاب میں عوام وزیراعلی چندر شیکھر راو کو سبق سکھائیں گے۔ وزیراعلی کو گھمنڈ آگیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ بی جے پی عوامی مسائل کو نہ اٹھائیں۔ وزیراعلی سے بی جے پی خوفزدہ ہونے والی نہیں ہے اور عوامی مسائل پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں گریجن طبقات کو متحد کرتے ہوئے حکومت کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined