قومی خبریں

تیجسوی کا نتیش کمار پر وزیراعظم  کے پیر چھونے کا الزام، ’نتیش ہمارے سرپرست ہیں‘

تیجسوی نے کہا کہ انہوں نے نتیش کی ایک تصویر دیکھی، جس میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پاؤں چھوئے۔ انہوں نے کہا انہیں  بہت برا لگا کیونکہ نتیش کمار جیسا تجربہ کار وزیر اعلی  کوئی دوسرا نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بہار کے بگہا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرنے کے بعد جیسے ہی تیجسوی  پٹنہ واپس آئےتو انہوں نے  وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا۔ نتیش کمار پر بھی حملہ کیا۔ تیجسوی نے دعویٰ کیا کہ این ڈی اے میں واپسی کے بعد نتیش کمار نے اپنے ساتھی کے پاؤں چھوئے۔ یہ دیکھ کر انہیں بہت برا لگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت شرمندہ ہیں، حالات کیا ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ انہوں نے نتیش کمار کی ایک تصویر دیکھی، جس میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پاؤں چھوئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بہت برا لگا، کیا ہوا؟ نتیش کمار ہمارے سرپرست کی طرح ہیں۔ ان جیسا تجربہ کار اور کوئی دوسرا وزیر اعلیٰ نہیں ہے۔ اور اب وہ  وزیر اعظم  مودی کے پاؤں چھو رہے ہیں۔ تیجسوی  نے کہا کہ  وزیر اعظم  مودی کبھی نتیش کمار کے ڈی این اے پر سوال اٹھاتے تھے۔ آج نتیش کمار ان کے پاؤں چھو رہے ہیں۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق جے ڈی یو نے تیجسوی کے بیان پر جوابی حملہ کیا اور تیجسوی سے فوری اثر سے اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ جے ڈی یو کے قومی سکریٹری راجیو رنجن نے دعویٰ کیا کہ تیجسوی کا تعلق جنگل راج کی پارٹی سے ہے، جو انتشار پسندوں سے بھری ہوئی ہے۔ رنجن نے کہا کہ تیجسوی کو عزت دینے کا عملی تجربہ نہیں ہے، اس لیے وہ عزت دینے میں کم مہارت رکھتے ہیں۔ دراصل، ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں نتیش اپنے عوامی خطاب کے بعد اسٹیج پر ان کے ساتھ بیٹھنے سے پہلے  وزیر اعظم مودی کو سلام کرتے ہوئے نظر آئے۔

Published: undefined

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعظم  مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے خاندان پرستی کا ذکر کیا تو وہ خاموش ہوگئے۔ وزیراعظم نے کل نوادہ میں اجلاس سے خطاب کیا۔ پہلے انہوں نے کہا تھا کہ شوگر مل شروع کریں گے لیکن وہاں بھی شوگر مل نہیں لگائی گئی۔ موتیہاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ وہ موتیہاری کی شوگر مل  کی چینی کی چائے پئیں گے، لیکن شوگر مل شروع نہیں ہوئی۔

Published: undefined

بگہا میں نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ ’ہمارے چچا نے منہ موڑ لیا ہے۔ چچا کہتے تھے کہ جب ہم مر جائیں لیکن بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گے۔‘ تیجسوی یادو نے اپنے 17 ماہ کے دور کی کامیابیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں  نے 5 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کی حکومت بنی تو 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیں گے لیکن بدقسمتی سے ہم حکومت نہیں بنا سکے۔انہوں نے نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ چچا  یعنی نتیش کمار نے کہا تھا کہ پیسے کہاں سے لائیں گے لیکن جب گرینڈ الائنس کی حکومت بنے 17 ماہ ہوئے تو یہ چچا 5 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے پر مجبور ہو گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined