قومی خبریں

روہنی اچاریہ کے گردہ عطیہ کرنے کے معاملے پر تیجسوی یادو کا بی جے پی کو سخت جواب

تیجسوی یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور بہار بی جے پی کے تمام بڑے لیڈر انتخابی نتائج سے خوفزدہ اور گھبرائے ہوئے ہیں، اسی لیے وزیر اعظم انتخابات کے لیے مسلسل بہار کا دورہ کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>آر جے ڈی لیڈرتیجسوی یادو /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

آر جے ڈی لیڈرتیجسوی یادو /  تصویر: آئی اے این ایس

 

لوک سبھا انتخابات کے عین درمیان سیاسی بیانات کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے۔ بہار میں بی جے پی اور آر جے ڈی لیڈروں کے درمیان حملوں اور جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ روہنی اچاریہ کے ذریعے اپنے والد لالو یادو کو گردہ دینے کے معاملے پر بی جے پی کے سوالات پر سخت جواب دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ جن کو ملا وہ خوش اور صحت مند ہیں۔ بی ج پے کو اس کی فکر کرنے کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

سناتن سے متعلق سوال پر تیجسوی یادو نے کہا کہ کیا آپ کو بتانے کی ضرورت ہے؟ ہمیں اس کا کوئی جواز نہیں پیش نا ہے۔ ہم لوگ ہر کسی کا اور ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں۔ آپ سب جانتے ہیں کہ پوجا پاٹھ کے لیے ہمارے گھر میں مندر ہے۔ میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تیجسوی یادو نے میڈیا پرہی سوالات کی بوچھار کردی۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ آپ لوگوں نے اب تک جتنے بھی سوالات پوچھے ہیں اس میں نہ تو بے روزگاری کا سوال ہے، نہ مہنگائی کا سوال ہے، نہ بہار سے ہجرت کرنے کا سوال ہے اور نہ ہی بہار سے غربت مٹانے کا کوئی سوال ہے۔

Published: undefined

تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ بہار میں روزگار ایک بڑا مسئلہ ہے۔ آپ لوگ نہ تو سرمایہ کاری کی بات کر رہے ہیں اور نہ ہی بہار میں فیکٹریاں کھولنے کی بات کر رہے ہیں۔ بہار میں کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے پر بات ہونی چاہئے۔ آپ لوگ صرف پی ایم مودی کی بات کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بہار کے لوگوں کی خوشحالی اور ترقی کی بات ہو۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی کے بہار دورے سے متعلق تیجسوی یادو نے کہا کہ وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ کوئی لیڈر ہو یا ملک کا کوئی عام شہری، کوئی بھی اس ملک میں کہیں بھی آ جا سکتا ہے۔ مگر انتخابات کے حوالے سے سچائی یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی اور بہار بی جے پی کے تمام بڑے لیڈر انتخابی نتائج سے خوفزدہ اور گھبرائے ہوئے ہیں، اسی لیے وزیر اعظم انتخابات کے لیے مسلسل بہار کا دورہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined