قومی خبریں

پنجاب: سرحدی گاؤں کے چرچ میں توڑ پھوڑ، پادری کی کار نذرِ آتش، علاقہ میں کشیدگی

مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والوں میں اس واقعہ کے بعد غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ ٹھکر پور گاؤں میں غیر معینہ دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں اور قصورواروں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

چنڈی گڑھ: پنجاب کے ترن تارن ضلع کے ہند و پاک سرحد پر واقع ایک گاؤں میں بدھ کے روز کچھ شرپسندوں نے جم کر توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران انہوں نے تین منزلہ چرچ کو نقصان پہنچایا اور اتنا ہی نہیں مدر مریم اور عیسی مسیح کے مجسموں کو بھی خرد برد کر دیا گیا۔ جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق شرپسندوں نے محافظ کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنا کر پادری کی کار کو نذر آتش کر دیا۔ آگ کے شعلوں میں گھری کار اور مجسموں کو توڑے جانے کا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص ہتھوڑے کے ذریعے مجسمہ کو توڑتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

Published: undefined

اقلیتی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد میں اس واقعہ کے بعد غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ ٹھکر پور گاؤں میں غیر معینہ دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں اور قصورواروں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ سکھوں کی اعلیٰ ترین عارضی نشست کے سربراہ اکال تخت کے جتھیدار گیانی ہرپریت سنگھ کے عیسائی مشنریوں کی طرف سے مبینہ جبری تبدیلی مذہب کے خلاف بیان دینے کے بعد رونما ہوا ہے۔

Published: undefined

گیانی ہرپریت سنگھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مبینہ عیسائی مشنری دھوکہ سے سکھوں کی جبری تبدیلی مذہب کرا رہی ہیں۔ پنجاب کے سکھوں اور ہندوؤں کو گمراہ کیا جا رہا ہے اور ان کا مذہب تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ سب حکومت کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے۔ اگرچہ قانون میں مذہب کے نام پر توہم پرستانہ رسومات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا التزام ہے لیکن ووٹ بینک کی سیاست کے سبب کوئی بھی حکومت ان (مشنریوں) کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ دو روز قبل نہنگوں (سکھوں کی خصوصی فوج کے ارکان) اور ان کے حامیوں کے ایک گروپ نے امرتسر کے دادوانہ گاؤں میں عیسائی مشنریوں کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں رخنہ اندازی کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined