قومی خبریں

تمل ناڈو: چنئی میں موسلا دھار بارش، 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹا، ریاست کے 9 اضلاع میں اسکول بند

محکمہ موسمیات کے مطابق نوں گمبکم میں یکم نومبر کو 8 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور یہ 30 سال میں اس طرح کا پہلا اور 72 سال میں تیسرا ریکارڈ ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

چنئی: موسلا دھار بارش کے بعد تمل ناڈو کا شہر چنئی ایک بار پھر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ بارش کے بعد شہر میں کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ پانی جمع ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چنئی کے کولاتھور علاقے سے پانی بھرنے کی تصاویر سامنے آئی ہیں، اس علاقے میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

Published: undefined

بارش اور پانی جمع ہونے کے باعث سکول بند

پیر کی رات سے ریاست کے کئی اضلاع میں لگا تار بارش ہو رہی ہے۔ آج بھی بارش کا امکان ہے۔ شدید بارشوں کے باعث اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے ترونناملائی، چنئی، تیروولوور، رانی پٹّائی، کانچی پورم، چنگل پیٹ، ویلور، ولوپورم اور تھیروپ تھور میں کلاس 8 تک کے اسکول آج بھی بند ہیں۔ ریاست کے 9 اضلاع میں منگل کے روز اسکول بھی بند رہے۔

Published: undefined

چنئی میں بارش نے ریکارڈ توڑا

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے ساحلی اور کاویری ڈیلٹا علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ تمل ناڈو میں 29 اکتوبر کو شمال مشرقی مانسون کی بارش شروع ہو گئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نوں گمبکم میں یکم نومبر کو 8 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی اور یہ 30 سال میں پہلی اور 72 سال میں تیسری بارش ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، 1990 میں، چنئی میں 13 سینٹی میٹر اور 1964 میں 11 سینٹی میٹر بارش ہوئی، دونوں مرتبہ اس طرح کی بارش یکم نومبر کو ہی ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined