بغداد میں تین برس کے وقفے کے بعد بین الاقوامی تجارتی میلے کا آغاز

عراق کے وزیر تجارت اطہر داؤد الغریری نے میلے کا افتتاح کیا۔ اس میں 13 ممالک کی 363 سے زائد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

بغداد میں بین الاقوامی تجارتی میلے کا آغاز
i

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں 46 واں بغداد بین الاقوامی تجارتی میلہ منگل کو کورونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے تین سال کے وقفے کے بعد شروع ہوا۔ عراق کے وزیر تجارت اطہر داؤد الغریری نے میلے کا افتتاح کیا۔ اس میں 13 ممالک کی 363 سے زائد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ اطہر الغریری نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ممالک اور کمپنیوں کی شرکت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ عراق کی اقتصادی فورمز کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور دنیا میں ہونے والی سائنسی اور تکنیکی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کی صلاحیت ہے۔

وہیں عراقی میلوں کے لیے وزارت کی سرکاری کمپنی کی سربراہ زینب ناصر نے کہا کہ یہ نمائش 10 دن تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد عراق میں اقتصادی اور سیکورٹی ترقی کی حقیقی تصویر پیش کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش ’’اہم اقتصادی سرگرمیوں میں کامیابی کے لیے عراق کی صلاحیت کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ملک کو بڑے اقتصادی پروجیکٹوں کے ساتھ عرب اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے‘‘۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔