
فوٹو سوشل میڈیا
تمل ناڈو کے اہل شہریوں کے لیے 23 اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرانے کا آخری موقع ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام رائے دہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ اس حتمی موقع سے فائدہ اٹھائیں اور جمہوری عمل میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ تمل ناڈو میں ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں ہونے جا رہی ہے، جس میں تقریباً 5.67 کروڑ رائے دہندگان حصہ لیں گے۔ انتخابات سے پہلے حکام نے شہریوں سے بار بار اپیل کی ہے کہ وہ اپنے نام ووٹر لسٹ میں درج کرائیں تاکہ پولنگ کے دن کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر لسٹ میں نام شامل کرانے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ جن لوگوں کا نام ووٹر لسٹ میں نہیں ہے وہ فارم 6 براہ راست متعلقہ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر (ای آراو) کے پاس جمع کرکے یا سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں انتخابی افسران نے بتایا کہ اس نظرثانی مدت کے دوران 3 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جو عوام کے مسلسل ردعمل کی عکاسی کرتی ہیں۔ اندراج کی مہم زیادہ سے زیادہ رائے دہندگان کی شرکت اور ایک جامع انتخابی عمل کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
Published: undefined
افسران نے بتایا کہ ووٹر لسٹ میں اپنے نام کی تصدیق کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ خود ووٹ ڈالنا۔ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ مقررہ وقت کے اندررجسٹریشن نہ کرانے پر آئندہ اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے موقع سے محروم ہونا پڑسکتا ہے کیونکہ اس میں مزید توسیع کا امکان نہیں ہے۔ رجسٹریشن کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جن میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور مقامی سطح پر انتخابی افسران کے ذریعہ مدد شامل ہے۔
Published: undefined
شہریوں کو ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے اورعمل کو بلاتاخیر مکمل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ آخری تاریخ میں صرف چند گھنٹے باقی رہ جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر تمام اہل ووٹروں خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والوں اورحال ہی میں رہائش منتقل کرنے والوں سے جلد سے جلد کارروائی مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ریاست کی سب سے اہم جمہوری کاوشوں میں سے ایک میں ووٹ کے حق کا استعمال کرنے کے لیے ووٹر لسٹ میں اپنا نام یقنی بنانا اہم اور ضروری قدم ہہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined