قومی خبریں

تمل ناڈو: راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر سِلائی مشینیں اور ساڑیاں تقسیم

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی چیئرمین ڈاکٹر اسلم باشاہ نے اجلاس کی صدارت کی اور ضرورت مندگان میں سلائی مشینیں اور ساڑیاں تقسیم کیں۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز 

وانمباڑی: آنجہانی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے 75ویں یوم پیدائش کے موقع پر ویلور سینٹرل اور ویسٹ کانگریس اقلیتی شعبہ کی جانب سے تمل ناڈو میں ویلور ضلع کے وانمباڑی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی چیئرمین ڈاکٹر اسلم باشاہ نے اجلاس کی صدارت کی اور ضرورت مندگان میں سلائی مشینیں اور ساڑیاں تقسیم کیں۔

Published: 20 Aug 2019, 8:10 PM IST

تقریب کے دوران ریاستی نائب چیئرمین کے جی ایم جاوید خان اور کرشنگری ایسٹ چیئرمین شفیق احمد مہمان خصوصی کے طور پر شریک رہے۔

Published: 20 Aug 2019, 8:10 PM IST

اس موقع پر راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر اسلم باشاہ نے کہا کہ آج ہم ہمارے قد آور لیڈر راجیو گاندھی جی کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ راجیو گاندھی ایک محب وطن اور دور اندیش سیاسی لیڈر تھے جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار نبھایا ہے۔

Published: 20 Aug 2019, 8:10 PM IST

دریں اثنا، ڈاکٹر اسلم باشاہ نے حاضرین سے خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت رتن راجیو گاندھی نے اپنی مدت کار کے دوران ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا تھا اور انہوں نے اس ملک کیلئے اپنی جان کی قربانی دی۔ راجیو گاندھی نے اس ملک کی ترقی کیلئے جوکام کیا ہے اسے دنیا جانتی ہے۔

Published: 20 Aug 2019, 8:10 PM IST

انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک میں بی جے پی سے ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی واحد پارٹی کانگریس پارٹی ہے۔لہذا تمل ناڈو اور بالخصوص وانمباڑی کے سیکولراور دانش مند شہریوں کو چاہئے کہ وہ سیکولرکانگریس پارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں ۔

Published: 20 Aug 2019, 8:10 PM IST

تقریب کے دروان ریاستی کوآرڈنیٹر اے ایم فرید،ویلور ویسٹ ضلعی چیئرمین الیاس خان، ویلور سینٹرل چیئرمین ای ایم امتیاز احمد ، ضلعی کوآرڈنیٹر سلمان، کوی ارسن ، صلاح الدین ، مدثر پاشاہ،سمیت سینکڑوں پارٹی کارکنان موجود رہے۔

Published: 20 Aug 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Aug 2019, 8:10 PM IST