قومی خبریں

تمل ناڈو: وزیر اعظم نریندر مودی نے رامیشورم میں ’پمبن ریل پُل‘ کا کیا افتتاح

وزیر اعظم مودی نے اس موقع سے کہا کہ ’’یہ دونوں منصوبے رام نومی کے موقع پر ہم وطنوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ یہ پُل اور ٹرین سروس نہ صرف تمل ناڈو بلکہ پورے ملک کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھولنے والے ہیں‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار (6 اپریل) کو تمل ناڈو کے رامیشورم میں نئے پمبن ریل پُل کا افتتاح کیا۔ یہ پُل ہندوستان کا پہلا ’ورٹیکل لفٹ سی پل‘ ہے، جو سمندر کے اوپر بنایا گیا ہے۔ اس پُل کے ذریعہ سمندری آمد و رفت میں بھی بہتری آئے گی اور لوگوں کو سفر کرنے میں بھی کافی آسانی ہوگی۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، اس نئے پمبن پل کی تعمیر میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس پل کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ورٹیکل (عمودی) لفٹ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس کو سمندر سے بڑے بحری جہازوں کے گزرنے پر اوپر اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف تمل ناڈو میں سفر کرنا آسان ہوگا بلکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی معاون و مددگار ہوگا۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس افتتاحی پروگرام کے دوران رامیشورم-تمبرام (چنئی) نئی ٹرین سروس کا بھی افتتاح کیا۔ اس ٹرین سروس سے مسافروں کو سفر کرنے میں آسانی بھی ہوگی اور وقت کی بھی بچت ہوگی۔ وزیر اعظم مودی نے اس موقع سے کہا کہ ’’یہ دونوں منصوبے رام نومی کے موقع پر ہم وطنوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ یہ پُل اور ٹرین سروس نہ صرف تمل ناڈو بلکہ پورے ملک کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھولنے والے ہیں۔ ان منصوبوں سے پورے خطے میں سیاحت اور تجارت دونوں کو فروغ ملے گا اور مقامی لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔‘‘

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’’نئے پمبن پل اور نئی ٹرین سروس جیسے منصوبے بی جے پی حکومت کے ترقیاتی کاموں کا حصہ ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر بڑے پیمانے پر ملک کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی ترقی کے اس سفر میں اپنی ذمہ داری پوری کریں اور ماحول کو بچانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined