قومی خبریں

تمل ناڈو: کانگریس نے ٹی وی کے کو مشروط حمایت دینے کا کیا اعلان، آئندہ انتخابات میں بھی اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ

کانگریس کی اعلیٰ قیادت اور تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ریاستی انچارج گریش چوڈنکر نے پریس ریلیز جاری کر بتایا کہ ٹی وی کے چیف وجئے نے کانگریس سے رسمی طور پر حمایت طلب کی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی اور تھلاپتی وجئے، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

راہل گاندھی اور تھلاپتی وجئے، تصویر سوشل میڈیا

 

تمل ناڈو اسمبلی انتخاب میں تاریخی الٹ پھیر کرتے ہوئے وجئے کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ حالانکہ 118 سیٹوں کے جادوئی نمبر سے ٹی وی کے 10 سیٹ پیچھے رہ گئی، لیکن ایسا نہیں لگتا کہ حکومت سازی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دراصل کئی چھوٹی پارٹیاں حمایت کے لیے تیار بیٹھی ہیں۔ کانگریس نے تو وجئے کی گزارش پر حمایت کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا ہے۔

Published: undefined

تازہ ترین خبروں کے مطابق کانگریس نے ڈی ایم کے سے اپنا اتحاد توڑ کر ٹی وی کے سے ہاتھ ملانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس کے ذریعہ دی جا رہی یہ حمایت مشروط بتائی جا رہی ہے، جس کی تفصیل تمل ناڈو کانگریس انچارج گریش چوڈنکر نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ دی ہے۔ کانگریس نے جو اہم شرائط وجئے کے سامنے رکھے ہیں، ان میں 4 اہم شرطیں اس طرح ہیں:

  1. فرقہ پرست طاقتوں سے دور: ٹی وی کے کو اپنے اس اتحاد سے ان سبھی فرقہ پرست طاقتوں کو پوری طرح باہر رکھنا ہوگا جن کا ہندوستانی آئین پر کوئی عقیدہ نہیں ہے۔

  2. آئینی اقدار پر عمل: ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے ذریعہ قائم کردہ آئینی اصولوں کو اس اتحاد کی بنیاد بنانا ہوگا۔

  3. سماجی انصاف کا عزم: نئی حکومت کو ’تھنتھائی پیریار‘ کے سماجی انصاف پر مبنی اصولوں کے تئیں اپنے مضبوط اور اٹوٹ عزائم ظاہر کرنے ہوں گے۔

  4. کامراج کے فخر آمیز دنوں کی واپسی: ٹی وی کے اور کانگریس کے اس اتحاد کو ریاست میں عظیم لیڈر پیرونتھلیور کامراج کے فخر آمیز دنوں کو واپس لانے کی سمت میں مل کر کام کرنا ہوگا۔

Published: undefined

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک میڈیا رپورٹ میں کانگریس اور ٹی وی کے کو آئندہ سبھی انتخابات میں اتحاد قائم کرنے پر رضامند بتایا گیا ہے۔ انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ کی ایکر پورٹ کے مطابق کانگریس کا کہنا ہے کہ ’ٹی وی کے‘ کے ساتھ اس کا اتحاد نہ صرف اس حکومت کی تشکیل کے لیے ہے، بلکہ مقامی بلدیاتی اداروں، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے آئندہ انتخابات کے لیے بھی ہے۔ اس کے بعد یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ مرکز میں ’انڈیا بلاک‘ سے ڈی ایم کے باہر رہے گی یا پھر مرکزی اتحاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کانگریس نے وجئے کی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے اپنی حمایت دینے کا آفیشیل اعلان کیا تھا، لیکن وضاحت سامنے نہیں آئی تھی۔ یہ فیصلہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت اور تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کی میٹنگ کے بعد لیا گیا۔ کانگریس کے تمل ناڈو انچارج گریش چوڈنکر نے پریس ریلیز جاری کر بتایا کہ ٹی وی کے چیف وجئے نے کانگریس سے رسمی طور پر حمایت طلب کی تھی، جس کے بعد پارٹی نے صلاح و مشور سے حمایت دینے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ تمل ناڈو کی عوام، خصوصاً نوجوانوں نے واضح اور مضبوط مینڈیٹ دیا ہے، جو ایک جمہوری، ترقی پذیر اور مفاد عامہ والی حکومت کے حق میں ہے۔ کانگریس نے اس مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ٹی وی کے کو ’مکمل حمایت‘ دینے کا فیصلہ لیا ہے۔ لیکن پارٹی نے بھی صاف کیا ہے کہ یہ حمایت مشروط ہوگی۔ اس اتحاد میں ایسی کسی بھی فرقہ پرست طاقت کو شامل نہیں کیا جانا چاہیے، جو ہندوستانی آئین پر عقیدہ نہیں رکھتی ہو۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined