قومی خبریں

تمل ناڈو: اسپتال میں ڈیوٹی کر رہی برقع پہنے خاتون ڈاکٹر کو لے کر بی جے پی لیڈر نے کیا ہنگامہ، کیس درج

سرکاری پرائمری ہیلتھ کیئر میں رات کی ڈیوٹی کے دوران خاتون ڈاکٹر حجاب پہنے ہوئی تھیں، یہ بات بی جے پی لیڈر کو اچھی نہیں لگی اور اس نے خاتون ڈاکٹر کے ساتھ بحث شروع کر دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

 
ali

ایک بی جے پی لیڈر نے اسپتال میں ڈیوٹی پر تعینات خاتون ڈاکٹر کے برقع پہننے پر خوب ہنگامہ کیا۔ معاملہ تمل ناڈو کے ناگ پٹنم ضلع کے سرکاری پرائمری ہیلتھ کیئر کا ہے۔ یہاں رات کی ڈیوٹی کے دوران خاتون ڈاکٹر حجاب پہنے ہوئی تھیں۔ یہ بات بی جے پی لیڈر کو اچھی نہیں لگی اور اس نے خاتون ڈاکٹر کے ساتھ بحث شروع کر دی۔ خاتون ڈاکٹر نے اس معاملے کی شکایت پولیس میں کی جس کے بعد کیس درج کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

بی جے پی لیڈر کے ذریعہ کیے گئے ہنگامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں بی جے پی لیڈر بھونیشور رام کو سرکاری ہیلتھ کیئر میں خاتون ڈاکٹر (جن کا نام جنت فردوس بتایا جا رہا ہے) کو حجاب پہننے پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھونیشور رات کی ڈیوٹی کر رہی خاتون ڈاکٹر سے پوچھتا ہے کہ کیا وہ واقعی میں ایک ڈاکٹر ہے، کیونکہ اس نے یونیفارم نہیں پہنی ہوئی ہے اور حجاب پہن رکھا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر یہ ہے کہ خاتون ڈاکٹر نے بھی اس واقعہ کی ویڈیو ریکارڈ کی۔ اپنی ویڈیو میں وہ یہ کہتی ہوئی سنی جا سکتی ہیں کہ رات کے وقت جب خاتون اسٹاف رکن ہوتی ہیں تو لوگ نازیبا کلمات کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ بغیر اجازت کے خاتون ڈاکٹر کی ویڈیو شوٹ نہیں کرنی چاہیے۔ موقع پر موجود دیگر لوگوں نے بھی بھونیشور رام کے ہنگامے کی ایک ویڈیو ریکارڈ کی اور بتایا کہ وہ بغیر اجازت کے رات میں ایک خاتون ڈاکٹر کی ویڈیو بنا رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined