قومی خبریں

تمل ناڈو: ’مارننگ واک‘ کے دوران ہو گیا کھیل، سابق وزیر اعلیٰ او پنیرسیلوم نے این ڈی اے سے توڑا ناطہ

پنیرسیلوم کے قریبی رام چندرن نے اپنے بیان میں کہا کہ پنیرسیلوم کی قیادت والی ’اے آئی اے ڈی ایم کے کیڈر رائٹس ریٹریول کمیٹی‘ نے رسمی طور سے بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے سے ناطہ توڑ لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>او پنیرسیلوم، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

او پنیرسیلوم، تصویر آئی اے این ایس

 

تمل ناڈو میں اسمبلی انتخاب 2026 میں ہونے والا ہے، لیکن اس سے پہلے ہی ریاست میں سیاسی اٹھا پٹخ شروع ہو چکی ہے۔ ڈرامائی انداز میں آج صبح ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور اے آئی اے ڈی ایم کے سے معطل لیڈر او. پنیرسیلوم، جنھیں او پی ایس نام سے بھی جانا جاتا ہے، انھوں نے بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ این ڈی اے کے ساتھ یہ کھیل ’مارننگ واک‘ یعنی صبح کی سیر کے دوران ہوا۔

Published: undefined

دراصل صبح کی سیر کے دوران تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن سے پنیرسیلوم کی ملاقات ہوئی تھی۔ سیر کرتے ہوئے دونوں میں کچھ بات چیت ہوئی اور کچھ گھنٹے بعد ہی او پنیرسیلوم نے این ڈی اے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ ایسی خبریں عام ہیں کہ او پی ایس بی جے پی سے پہلے ہی ناراض چل رہے تھے۔ اس ناراضگی کی وجہ یہ ہے کہ پی ایم مودی نے جب تمل ناڈو واقع گنگئی کونڈا چولپورم کا دورہ کیا تھا تو او پی ایس سے ملاقات نہیں کی۔ پی ایم مودی سے ملاقات کے لیے او پی ایس نے انھیں ایک خط بھی لکھا تھا جس میں کہا تھا کہ ان سے ملاقات کرنا اُن کے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔ او پی ایس نے اس ملاقات کے لیے رسمی طور پر وقت بھی طلب کیا تھا، لیکن او پی ایس کو یہ وقت نہیں دیا گیا۔

Published: undefined

تصور کیا جا رہا ہے کہ بی جے پی کے ذریعہ نظر انداز کیے جانے سے او پی ایس خفا ہو گئے۔ اس واقعہ کے بعد ہی انھوں نے ’سرو شکشا ابھیان‘ (ایس ایس اے) کی فنڈ تقسیم میں تاخیر سے متعلق سوشل میڈیا پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اب پنیرسیلوم کا بی جے پی سے دوری بنانا ریاست کی سیاست میں اہم موڑ مانا جا رہا ہے۔

Published: undefined

او پی ایس کے قریبی ساتھی اور وفادار رہے پنروتی ایس رام چندرن نے این ڈی اے سے علیحدگی کے بارے میں میڈیا کو جانکاری دی۔ انھوں نے کہا کہ او پنیرسیلوم کی قیادت والی ’اے آئی اے ڈی ایم کے کیڈر رائٹس ریٹریول کمیٹی‘ نے رسمی طور سے بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے سے ناطہ توڑ لیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ او پی ایس 2026 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخاب سے قبل ریاست گیر دورہ شروع کریں گے اور اس کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔

Published: undefined

رام چندرن نے پنیرسیلوم کے آئندہ منصوبوں سے متعلق پوری وضاحت فی الحال پیش نہیں کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’فی الحال کسی بھی پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ مستقبل میں ہم اس معاملے پر کوئی فیصلہ لیں گے۔‘‘ انھوں نے اداکار وجئے کی پارٹی ’تملگا ویتری کزگم‘ (ٹی وی کے) کے ساتھ ہاتھ ملانے کے امکان سے بھی انکار نہیں کیا۔ ممکنہ اتحاد کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے بس اتنا کہا کہ ’’وقت بتائے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined