کروناندھی کا جسد چنئی کے راجا جی ہال میں رکھا ہوا ہے جہاں آخری دیدار کے لئے لوگوں کا جم غفیر امنڈا ہوا ہے۔ دریں اثنا اہم شخصیات کے بھی پہنچنے کا سلسلہ جاری۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی راجا جی ہال پہنچ کر کروناندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
راہل گاندھی چنئی کے کاویری اسپتال میں کروناندھی کی عیادت کے لئے بھی پہنچے تھے۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
ایم کے اسٹالن کی حامیوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
راجا جی ہال کے باہر کروناندھی کے آخری دیدار کے لئے ہزاروں لوگوں کا ہجوم بے قابو ہو رہا ہے۔ پولس اور لوگوں کے بیچ ہوئی دھکا مکی کے بعد کروناندھی کے بیٹے ایم کے اسٹالن نے پارٹی کے حامیوں اور کروناندھی کے لاکھوں شیدائیوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
راجا جی ہال میں ہنگامہ ہونے کے بعد پولس کی طرف سے دروازہ بند کر دئے جانے کے بعد کروناندھی کے حامی دیوار سے چڑھ کر اندر جانے کی کوشش کرنے لگے۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
چنئی کے مرینا ساحل پر اس وقت کروناندھی کی آخری رسومات ادا کرنے کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ انہیں جس مقام پر دف کیا جائے گا وہاں کھدائی کا کام زور شور سے جاری ہے۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
چنئی کے راجا جی ہال میں جہاں کروناندھی کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لئے رکھا گیا ہے وہاں بھگدڑ کی خبر ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق 40 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
کروناندھی کے لاکھوں حامی مرینا ساحل پر جمع
مدراس ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد کروناندھی کی مرین بیچ پر تدفین کی اطلاع پاکر ڈی ایم کے کے لاکھوں حامی چنئی کے مرینا ساحل کے انامیموریل کے قریب جمع ہوگئے ہیں۔ ڈی ایم کے کارکنوں نے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلہ کااستقبال کیااور اس کو ڈی ایم کے کی جیت قرار دیا۔ لاکھوں افراد کو اپنے محبوب رہنما کی آخری رسومات کیلئے جمع دیکھا گیا۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
ڈی ایم کے کے سربراہ اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی ایم كروناندھی کو آج راجیہ سبھا نے خراج عقیدت پیش کی جس کے بعد آنجہانی لیڈر کے اعزاز میں ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ ادھر لوک سبھا کی کارروائی بھی کروناندھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد ملتوی کر دی گئی۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے اراکین کو ڈی ایم کےرہنما کے انتقال کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ جون 1924 میں تمل ناڈو کے ناگاپٹنم ضلع میں پیدا ہوئے كروناندھی مختلف صلاحیتوں کے انسان تھے۔
نائیڈو نے کہا کہ کروناندھی کے انتقال سے ملک نے ایک قابل ایڈمنسٹریٹر اور سماجی کارکن کھو دیا۔ اس کے بعد ارکان نے خاموش رہ کر آنجہانی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
کروناندھی کے آخری دیدار کے لئے لوگوں کا ہجوم
چنئی: تمل ناڈو کے سابق وزیراعلی اور ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی کا جسدخاکی بدھ کی صبح راجاجی ہال میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے آخری دیدار کے لئے لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع ہے۔
انتقال کے بعد کروناندھی کا جسد خاکی پہلے گوپال پورم میں واقع ان کی رہائش گاہ لایا گیا تھا جہاں سے ان کی بیٹی اور راجیہ سبھا کی ممبر پارلیمنٹ کنی موجھی کے گھر لے جایا گیا لیکن لوگوں کے ہجوم کے پیش نظر ان کا جسد خاکی ترنگے میں لپیٹ کر راجاجی ہال میں رکھا گیا ہے جہاں لوگ ان کا آخری یدار کررہے ہیں۔
ریاست کے گورنر بنواری لال پروہت نے راجاجی ہال جاکر آنجہانی لیڈر کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔ انہوں نے ڈی ایم کے ایگزیکٹو چیئرمین ایم کے اسٹالن سے بھی کچھ دیر گفتگو کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 11 دنوں سے اسپتال میں داخل کروناندھی کا کل شام چھ بجکر 10 منٹ پر انتقال ہوگیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ان کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایک دن کے قومی سوگ جبکہ ریاست نے ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا ہے نیز قومی پرچم آدھا جھکا رہے گا۔ اس دوران سبھی سرکاری تقریبات ملتوی کردی گئی ہیں۔
(یو این آئی)
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے چنئی کے راجا جی ہال پہنچ کر کروناندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ خراج تحسین پیش کرنے کے بعد وزیر اعظم نے کنی موجھی اور ایم کے اسٹالن سے بات کی۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
کروناندھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی چنئی پہنچ گئے ہیں۔ کچھ ہی دیر میں وہ راجا جی ہال پہنچیں گے جہاں کروناندھی کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لئے رکھا گیا ہے۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
دریں اثنا راجا جی ہال میں کرورناندھی کے آخری دیدار کے لئے لوگوں کا جم غفیر امنڈ رہا ہے۔ راجا جی ہال پہنچ کر ساؤتھ کے سپر اسٹار کمل ہاسن نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
چنئی کے مرینا ساحل پر کروناندھی کی سمادھی بنانے کی مانگ کو لے کر مدراس ہائی کورٹ میں سماعت کے بیچ انا میموریل کے باہر حفاظت سخت کر دی گئی ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں حفاظتی عملہ کی تعیناتی کی گئی ہے۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
کروناندھی کے آخری دیدار کے لئے امنڈا جم غفیر
کروناندھی کا جسد خاکی آخری رسومات کے لئے چنئی کے راجا جی حال میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کے آخری دیدار کے لئے بڑی تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں۔ کئی بڑی شخصیات بھی کروناندھی کے آخری دیدار کے لئے پہنچی ہیں۔ قبل ازیں چنئی کی سی آئی ای کالونی میں رات بھر کروناندھی کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لئے رکھا گیا تھا۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
چنئی: تمل ناڈو سیاست کے قدآور سیاستداں، دراوڈ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے سربراہ اور ریاست کے سابق وزیر اعلی متویل کروناندھی کا منگل کو کاویری اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ 94 برس کے تھے۔ انہوں نے شام 6 بج کر 10 منٹ پر آخری سانس لی۔ کروناندھی کی جسد خاکی کو راجاجي ہال میں آخری دیدار کے لئے رکھ دیا گیا ہے۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
کروناندھی بلڈ پریشر کی کمی کے بعد 28 جولائی سے کاویری اسپتال میں داخل تھے۔ ان کی حالت گزشتہ رات شدید نازک ہونے کے بعد سے ہی بڑی تعداد میں لوگ اسپتال کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے تھے اور گذشتہ شام وہاں زبردست ہجوم تھا۔ ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی تمل ناڈو سمیت پورے ملک میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ڈی ایم کے حامی سڑکوں پر نکل آئے۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
ڈی ایم کے ایگزیکیٹو چیئرمین ایم کے اسٹالن نے پارٹی کارکنوں سے کسی بھی طرح کے تشدد کا مظاہرہ کرنے سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و سکون برقرار رکھیں، کیونکہ یہی اپنے ہردل عزیز رہنما کے لئے احترام کا اظہار کرنے کا مناسب طریقہ ہے۔ چنئی اور دیگر شہروں میں ڈی ایم کے حامیوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ریاست کی پولس کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
کروناندھی کے بیٹے اسٹالن نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی کو خط لکھ کر ان کی آخری رسومات کے لئے مرینا ساحل پر زمین دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایم کے ممبران پارلیمنٹ نے کروناندھی کی آخری رسومات کے واسطے مرینا بیچ پر زمین دینے کے لئے مرکزی حکومت سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
تمل ناڈو کے چیف سکریٹری نے کہا کہ ریاستی حکومت کروناندھی کے لئے گاندھی منڈپم پر دو ایکڑ زمین دینے کو تیار ہے، لیکن مرینا بیچ پر نہیں، کیونکہ وہاں پر قانونی دشواریاں درپیش ہیں۔
کروناندھی کے انتقال پر تمل ناڈو حکومت نے بدھ کو چھٹیوں اور ریاست میں سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ان کے انتقال کے بعد تمل ناڈو میں سنیما گھروں کو بند کر دیا گیا ہے۔ تھیئٹر آنر ایسوسی ایشن کے ابیرامی رامناتھن اور پننيرسیلوم نے اس کی تصدیق کی۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
دریں اثناء، صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر راہل گاندھی، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نیز دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت ریاستوں کے وزراء اعلیٰ اور فلمی اداکاروں اور ملک و بیرون ملک سے دوسرے رہنماؤں اور ممتاز شخصیات نے کروناندھی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Aug 2018, 8:58 AM IST