قومی خبریں

آئی ٹی آئی سے تربیت حاصل کرنے والے ہنر مند طلبہ مستقبل کی عبارت لکھیں گے: سسودیا

منیش سسودیا نے کہا کہ ہمارا ملک اسی وقت ترقی کرے گا جب ملک کے ہر نوجوان کے پاس ہنر ہو گا، اس لیے ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ہنر مند بننا ہو گا۔

منیش سسودیا، تصویر یو این آئی
منیش سسودیا، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) جیسے تربیتی اداروں سے نکلنے والے ہونہار طلباء مستقبل کی نئی عبارت لکھیں گے۔ جمعرات کو یہاں آئی ٹی آئی، کھچڑی پور میں طلباء کے ساتھ بات چیت کے بعد سسودیا نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے کے بعد آئی ٹی آئی جیسے اداروں سے نکلنے والے ہونہار طلباء مستقبل کی نئی کہانی لکھیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اسی وقت ترقی کرے گا جب ملک کے ہر نوجوان کے پاس ہنر ہو گا، اس لیے ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ہنر مند بننا ہوگا۔ بات چیت کے دوران طلباء نے بتایا کہ آئی ٹی آئی کے پروفیشنل کورسز انہیں گریجویشن کے مقابلے میں زیادہ اعتماد دے رہے ہیں اور اب وہ خوفزدہ نہیں ہیں کہ کورس کے بعد انہیں ملازمت کے لیے بھٹکنا پڑے گا۔

Published: undefined

نائب وزیراعلی نے کہا کہ آج پوری دنیا میں پروفیشنل کورسز پر توجہ دی جارہی ہے۔ ہندوستان کے ساتھ ساتھ بہت سے ترقی پذیر ممالک میں بھی بچوں کے ذہنوں میں یہ بات ڈالی جاتی ہے کہ اگر انہوں نے گریجویشن نہیں کی، تو کچھ نہیں کیا۔ اس کے برعکس ترقی یافتہ ممالک میں ٹکنیکل ایجوکیشن پر توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب آٹھویں جماعت کی اہلیت کے لیے نوکری نکلتی ہے تو ہزاروں گریجویٹ بچے اس نوکری کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے ہوتے ہیں۔ ایسی حالت میں اس بیچلر ڈگری کا کیا فائدہ جو آپ کو نوکری نہیں دلا سکے؟

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اب دنیا کے کئی ممالک میں یہ ذہنیت بدلنی شروع ہو گئی ہے اور وہ تعلیم کے حوالے سے اپنے روایتی عقائد سے ہٹ کر ٹکنیکل ایجوکشن پر توجہ دینے لگے ہیں۔ ہندوستان میں بھی ہمیں اس سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

سسودیا نے آئی ٹی آئی کے طلباء سے اپیل کی ہے کہ ایک ایسے معاشرے میں جہاں یہ مانا جاتا ہے کہ اگر گریجویشن نہیں ہے تو بچے کی تعلیم میں بہت بڑی کمی رہ گئی ہے۔ معاشرے میں ویسے تو ہمیں بچوں کو پیشہ ورانہ نصاب کی طرف موڑنا ہے، پھر اپنے آئی ٹی آئی کے بچوں کو اپنے اسکولوں کے بچوں کو ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس کے لیے ایک پروگرام تیار کیا جائے گا، جس میں آئی ٹی آئی کے بچوں کی اسکولوں میں آئی ٹی آئی کے لئے ممکنہ بچوں سے بات چیت کرائی جائے گی اور انہیں پروفیشنل کورسز کے لیے ترغیب دی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined