قومی خبریں

’بیٹے کی قسم کھاؤ کہ ہمیں ووٹ دیا تھا، لائٹ لگوا دیں گے!‘ بی جے پی رکن اسمبلی کی ویڈیو وائرل

اتر پردیش کی شاہجہانپورسیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ویر وکرم سنگھ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بجلی لگوانے کی فریاد کر رہے دیہاتیوں سے کہہ رہے ہیں کہ توقع اسی سے کی جاتی ہے جسے آپ نے کچھ دیا ہو

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

لکھنؤ: اتر پردیش کے شاہجہانپور سے بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے رکن اسمبلی ویر وکرم سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک شخص سے کہہ رہے ہیں کہ اپنے بیٹے کی قسم کھا کر کہو کہ بی جے پی کو ووٹ دیا تھا، تبھی لائٹ لگواؤں گا!

Published: undefined

آج تک کی رپورٹ کے مطابق، دیہاتیوں کی جانب سے بجلی کنکشن فراہم کرنے کی گہار لگائی گئی تھی۔ جس پر میرانپور کٹرا علاقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی دو ٹوک الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ جب تم نے بی جے پی کو ووٹ ہی نہیں دیا تو تمہیں کچھ نہیں ملے گا۔ ویر وکرم سنگھ نے کہا کہ ’’تم اپنے بیٹے کی قسم کھاکر کہو کہ تم نے بی جے پی کو ووٹ دیا تھا، توقع اسی سے کی جاتی ہے جسے تم نے کچھ دیا ہو، اگر دیا ہے تو ہی میں لائٹ لگواؤں گا۔‘‘

Published: undefined

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی ویر وکرم سنگھ حال ہی میں اختتام پذیر شجر کاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ترقیاتی کاموں کا ذکر کر رہے تھے، تبھی ایک دیہاتی نے ان سے اپنے یہاں بجلی لگوانے کی گہار لگا دی۔

Published: undefined

اس پر رکن اسمبلی ویر وکرم سنگھ نے کہا، ’’تم گنگا کی طرف ہاتھ اٹھا کر کے یا اپنے لڑکے کی قسم کھا کر کہو کہ تم نے ہمیں ووٹ دیا تھا، تو آج ہی تمہارے گھر پر لائٹ لگوا دیں گے، توقع اسی سے کی جاتی ہے جسے آپ کچھ دو۔‘‘

Published: undefined

جب دیہاتی نے کہا کہ وہ تو فریاد کر رہا، رکن اسمبلی نے دو ٹوک جواب دیا، ’’فریاد اس سے کرو جسے تم کچھ دو، اگر تم نے کچھ دیا ہوتا تو میری چھاتی پر چڑھنے کا حق ہوتا۔ آپ ہمیں بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کریں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined