
لوک سبھا / آئی اے این ایس
اپوزیشن کے 8 اراکین پارلیمنٹ کی معطلی واپس لے لی گئی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے منگل (17 مارچ) کو لوک سبھا میں معطل اراکین کی واپسی کی تحریک پیش کی، جسے ایوان نے منظور کر لیا۔ اسپیکر اوم برلا نے 3 فروری کو ان اراکین پارلیمنٹ کو معطل کر دیا تھا۔ کانگریس نے حال ہی میں اسپیکر اوم برلا سے اراکین پارلیمنٹ کی معطلی منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔ کانگریس نے جعمہ کے روز لوک سبھا کے اسپیکر سے درخواست کی کہ 8 اپوزیشن اراکین کی معطلی منسوخ کر دی جائے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بجٹ سیشن کے پہلے مرحلے کے دوران 3 فروری کو ایوان میں چیئر کی جانب کاغذ پھینکنے کی وجہ سے اپوزیشن کے 8 اراکین پارلیمنٹ کو بجٹ سیشن کی بقیہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ معطل اراکین پارلیمنٹ میں کانگریس کے امرندر سنگھ راجہ وڈنگ، گرجیت سنگھ اوجلا، ہبی ایڈن، منیکم ٹیگور، پرشانت یادوراؤ پڈولے، سی کرن کمار ریڈی، ڈین کوریاکوس اور سی پی آئی (ایم) کے ایس وینکٹیشن شامل ہیں۔ معطلی کے بعد سے یہ اراکین پارلیمنٹ کی کارروائی کے دنوں میں پارلیمنٹ کے ’مکر دوار‘ پر احتجاج کرتے آ رہے تھے۔
Published: undefined
لوک سبھا نے کرن رجیجو کی جانب سے پیش کی گئی ایک تحریک کے ذریعے تمام اراکین پارلیمنٹ کی معطلیاں منسوخ کر دیں اور احتجاج کے دوران اپوزیشن کے مطالبات تسلیم کر لیے۔ انہوں نے ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے ایک ’لکشمن ریکھا‘ کھینچنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسپیکر اوم برلا نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ مستقبل میں پلے کارڈ یا اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی تصاویر کا استعمال نہ کریں۔
Published: undefined
اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی معطلی منسوخ ہونے کے بعد پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’یہ ایک اچھی بات ہے۔۔۔ یہ دونوں طرف سے ہونا چاہیے (ایوان کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے)۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ ’’یہ ایک بہت اچھی بات ہے کہ ہمارے 8 ساتھیوں کا روزانہ سیڑھیوں پر بیٹھ کر احتجاج کرنے کا افسوسناک سلسلہ اب ختم ہو گیا ہے۔ وہ اب ایوان کی کارروائی میں حصہ لے سکیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined