قومی خبریں

بُلی بائی ایپ معاملہ: مشتبہ ملزم بنگلورو میں پکڑا گیا، ممبئی پولیس کی کوشش رنگ لائی

ممبئی پولیس نے بلی بائی ایپ معاملہ میں ایک مشتبہ ملزم کو بنگلورو سے حراست میں لیا ہے، ملزم کو ممبئی پولیس پوچھ تاچھ کے لیے ممبئی لے گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی پولیس نے بُلی بائی ایپ معاملہ میں ایک مشتبہ ملزم کو بنگلورو سے حراست میں لیا ہے۔ ملزم کو ممبئی پولیس پوچھ تاچھ کے لیے ممبئی لے گئی ہے۔ وہ بلی بائی کے پانچ فالوورس میں سے ایک ہے۔ اسے گرفتار کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ اس سے قبل مہاراشٹر کے وزیر داخلہ ستیج پاٹل نے پیر کے روز پولیس کو ’بلی بائی‘ ایپ کے ڈیولپرس کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد اس معاملے میں یہ پہلی بڑی کارروائی ہے۔ ممبئی پولیس سائبر سیل نے ’بُلی بائی‘ ایپ معاملے میں بنگلورو سے جس 21 سالہ ملزم کو پکڑا ہے، وہ ایک انجینئرنگ طالب علم ہے۔

Published: undefined

’بُلی بائی‘ ایپ معاملے میں ممبئی پولیس نے بنگلورو سے حراست میں لیے گئے مشتبہ کی عمر کے علاوہ اس کی شناخت کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم جرائم پیشوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ اور آئی ٹی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

Published: undefined

گرفتاری کے بعد مہاراشٹر کے وزیر داخلہ ستیج پاٹل نے کہا کہ ’’ممبئی پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ حالانکہ ہم اس وقت تفصیل بیان نہیں کر سکتے، کیونکہ اس سے چل رہی جانچ میں رخنہ پیدا ہو سکتا ہے۔ میں سبھی متاثرین کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم جرائم پیشوں کا لگاتار پیچھا کر رہے ہیں اور وہ جلد ہی قانون کا سامنا کریں گے۔‘‘

Published: undefined

غور طلب ہے کہ تقریباً 100 مسلم خواتین کی مبینہ طور پر نیلامی کی تصویریں اَپ لوڈ کرنے والے ’بلی بائی‘ ایپ پر ہنگامہ برپا ہے۔ صحافیوں، سماجی کارکنان، طالبات اور مشہور ہستیوں سمیت کئی خوتین نے بلی بائی ایپ کے خلاف شکایت کی اور اس کے ڈیولپر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined