قومی خبریں

’منکی پاکس‘ کو لے کر نئے دعویٰ سے لوگوں میں دہشت

منکی پاکس کے مریضوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے، اس درمیان ایک نئی رپورٹ سامنے آئی ہے جس نے سبھی کو دہشت میں ڈال دیا ہے۔

منکی پاکس، تصویر آئی اے این ایس
منکی پاکس، تصویر آئی اے این ایس 

منکی پاکس کے مریضوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اس درمیان ایک نئی رپورٹ سامنے آئی ہے جس نے سبھی کو دہشت میں ڈال دیا ہے۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’منکی پاکس‘ کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے پیچھے کی اہم وجہ یہ ہے کہ انفیکشن کے معاملے وسیع طور پر سامنے آ رہے ہیں اور پالتو جانوروں سے بھی یہ وائرس پھیل رہا ہے۔

Published: undefined

’ڈیلی میل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ’منکی پاکس‘ اب برطانیہ اور یوروپ میں پاؤں جما سکتا ہے۔ کئی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ عام طور پر افریقہ کے علاقوں تک محدود یہ وائرس دھیرے دھیرے دنیا بھر میں پھیل سکتا ہے۔ لندن اسکول آف ہائجین اینڈ ٹروپیکل میڈیسین کے ایڈم کچاسرکی نے کہا کہ کچھ مقامات پر منکی پاکس معاملوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے اور یہ سب سے بڑا خطرہ ہے۔

Published: undefined

اس خطرے کو دیکھتے ہوئے یوروپی یونین کی ہیلتھ ٹیم منکی پاکس سے متاثر سبھی ہیمسٹر، گیربل اور گنی خنزیروں کا قتل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو عالمی ادارۂ صحت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منکی پاکس کا وائرس 20 سے زائد ممالک میں پھیل گیا ہے۔ تقریباً 200 مصدقہ معاملے اور 100 سے زائد مشتبہ معاملے درج کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined