قومی خبریں

بیلگاوی: سرجے والا نے ’جے باپو، جے بھیم، جے آئین‘ ریلی کا مقصد بیان کیا، بی جے پی پر نشانہ

بیلگاوی میں سرجے والا نے جے باپو، جے بھیم، جے سمویدھان (آئین) ریلی کا اعلان کیا اور بی جے پی پر آئینی حقوق کو کچلنے کا الزام لگایا۔ 21 جنوری کو بیلگام اور 27 جنوری کو مئو (ایم پی) میں ریلی ہوگی

<div class="paragraphs"><p>رندیپ سرجے والا / آئی اے این ایس</p></div>

رندیپ سرجے والا / آئی اے این ایس

 

بیلگاوی: کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کو کرناٹک کے سانبرا ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کانگریس 21 جنوری سے ’جے باپو، جے بھیم، جے سمویدھان (آئین)' ریلی منعقد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بیلگام (بیلگاوی) کی تاریخی سرزمین اور کانگریس کا رشتہ دہائیوں پر محیط ہے۔ 21 جنوری کو ایک بار پھر بیلگام میں ریلی ہوگی جس میں راہل گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پرینکا گاندھی اور دیگر کانگریسی قائدین شریک ہوں گے۔

Published: undefined

سرجے والا نے کہا کہ یہ ریلی 17 دسمبر 2024 کو وزیر داخلہ امت شاہ کے پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کے ردعمل میں منعقد کی جا رہی ہی، جس میں انہوں نے بابا صاحب امبیڈکر کی توہین کی اور ان کے نظریات کے حامیوں کا مذاق اڑایا۔

سرجے والا نے الزام لگایا کہ بی جے پی بار بار آئین اور عوامی حقوق پر حملے کر رہی ہے۔ ملک میں امیروں اور غریبوں کے درمیان خلیج ناقابل پر ہو چکی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی آئینی حقوق کو بلڈوزر کے نیچے کچل رہی ہے۔ اسی لیے 21 جنوری کو بیلگام اور 27 جنوری کو بابا صاحب کے جائے پیدائش مئو، مدھیہ پردیش میں ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف بی جے پی بابا صاحب کی توہین کرتی ہے، دوسری طرف دلتوں، پسماندہ طبقات، قبائلیوں، خواتین اور نوجوانوں کے حقوق چھینتی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مہاتما گاندھی اور بابا صاحب کے نظریات پر چلتے ہوئے ایک نئی تحریک شروع کی جائے۔ بیلگام سے اٹھنے والی آواز سیاست کو نئی سمت دے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined