قومی خبریں

پی جی میڈیکل کورسز میں رہائش کی بنیاد پر ریزرویشن غیر آئینی قرار، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے پی جی میڈیکل کورسز میں رہائش کی بنیاد پر ریزرویشن کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کی دفعہ 19 ہر شہری کو ملک کے کسی بھی حصے میں رہنے اور تعلیم حاصل کرنے کا حق دیتی ہے

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ / آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس

 

پورے ملک میں میڈیکل کالج میں داخلہ کو لے کر جاری ریزرویشن نظام پر سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ میڈیکل کالجوں میں پوسٹ گریجویٹ (پی جی) کورسز میں رہائش (ڈومیسائل) کی بنیاد پر ریزرویشن کا فائدہ نہیں ملے گا۔ عدالت عظمیٰ نے اسے غیر آئینی مانا ہے۔ عدالت نے اسے آئین کی دفعہ 14 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے نافذ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ سپریم کورٹ کے تین ججوں کی بنچ میں جسٹس رشی کیش رائے، جسٹس سدھانشو دھولیہ اور جسٹس ایس وی این بھٹی شامل تھے۔

بنچ نے کہا، ’’ہم سبھی بھارت کے باشندے ہیں۔ یہاں ریاستی یا صوبائی رہائش جیسا کچھ نہیں ہے، صرف ایک رہائش ہے، وہ ہے ہم سبھی بھارت کے باشندے ہیں۔‘‘

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی بنچ نے یہ بھی واضح کیا کہ آئین کی دفعہ 19 کے تحت ہر شہری کو ہندوستان کے کسی بھی حصے میں رہنے، کاروبار کرنے اور پیشہ ور کام کرنے کا حق ہے۔ یہ حق تعلیمی اداروں میں داخلہ کے تعلق سے بھی نافذ ہوتا ہے اور ڈومیسائل پر مبنی کوئی بھی پابندی پی جی سطح پر اس بنیادی اصول کو روکتا ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے یہ تسلیم کیا کہ کچھ حد تک ڈومیسائل پر مبنی ریزرویشن انڈر گریجویٹ (ایم بی بی ایس) داخلہ میں قابل قبول ہو سکتا ہے، لیکن پی جی میڈیکل کورسز میں اسے نافذ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ پی جی کورس میں مہارت اور ہنر اہم ہوتے ہیں۔ جسٹس دھولیہ نے اس فیصلے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا، "چونکہ پی جی میڈیکل کورسز میں ماہر ڈاکٹروں کی ضرورت زیادہ ہے، اس لیے رہائش پر مبنی ریزرویشن اعلیٰ سطح پر آئین کی دفعہ 14 کی خلاف ورزی ہوگی"۔

Published: undefined

اس فیصلے میں عدالت نے ان طلبا کو راحت دی ہے جو حال ہی میں ڈومیسائل پر مبنی ریزرویشن کے تحت پی جی میڈیکل کورسز میں داخلہ لے چکے ہیں یا جنہوں نے پہلے ہی اپنی پی جی میڈیکل تعلیم پوری کر لی ہے۔ بنچ نے کہا، "یہ فیصلہ مستقبل کے داخلوں کو متاثر کرے گا، لیکن جو طلبا حال میں پی جی کورس کر رہے ہیں یا جو پہلے ہی ختم کر چکے ہیں انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا"۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined