قومی خبریں

ہم جنس پرستوں کی شادی سے لے کر رام رحیم تک کے معاملوں پر سپریم کورٹ میں آج ہوگی سنوائی

ہم جنس پرستوں کی  شادی کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

آج یعنی13 مارچ کو  سپریم کورٹ میں مختلف معاملات پر سماعت ہونی ہے جس کی وجہ سے یہ تاریخ بہت اہم ہے ۔ آج سپریم کورٹ میں کئی بڑے معاملات کی سماعت ہونے والی ہے۔ ان میں سے بہت سے معاملات عام لوگوں سے متعلق ہیں اور لوگ ان پر نظر رکھیں گے۔

Published: undefined

ہم جنس پرستوں کی  شادی پر آج سب سے بڑی سماعت ہوگی۔ اس کے علاوہ اس طرح کے اور بھی کئی معاملے  ہیں جن کے تعلق سے عوام باخبر رہنا چاہتے ہیں۔ کچھ بڑے کیسز جن پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔

Published: undefined

ہم جنس پرستوں کی  شادی کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔ مرکزی حکومت نے اس معاملے پر اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے حلف نامے میں ان درخواستوں کو خارج کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ مرکزی حکومت نے ہم جنس شادی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ میں آج ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ رام رحیم کے اصلی اور فرضی ہونے کے دعوے پر بھی سماعت ہوگی۔ ڈیرہ کے پیروکار ڈاکٹر موہت نے سپریم کورٹ میں ایک رٹ دائر کی ہے۔عرضی میں مرکز اور ہریانہ حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

ترنمول کانگریس کے ترجمان ساکیت گوکھلے کی ضمانت کی عرضی پر بھی آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ ساکیت گوکھلے پر کراؤڈ فنڈنگ ​​سے حاصل ہونے والی رقم کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔

Published: undefined

الہ آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں واقع وقف مسجد کو ہٹانے کے معاملے کی بھی آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں کچھ اور چھوٹے اور بڑے مقدمات کی سماعت ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined