قومی خبریں

سپریم کورٹ ہلدوانی معاملہ میں آج سنائے گا فیصلہ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

سپریم کورٹ آج بن بھول پورہ ریلوے اراضی تنازعہ پر فیصلہ سنائے گا، جس کے پیش نظر علاقہ زیرو زون قرار دیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ فورسز کو بھاری تعداد میں تعینات کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ آف انڈیا / آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ آف انڈیا / آئی اے این ایس

 

ہلدوانی: اتراکھنڈ کے ہلدوانی کے بن بھول پورہ علاقے سے متعلق ریلوے اراضی تنازع پر سپریم کورٹ آج بدھ کو اپنا فیصلہ سنانے جا رہا ہے۔ تقریباً 29 ایکڑ ریلوے زمین پر گزشتہ کئی برسوں سے قائم ڈھانچوں اور وہاں بسنے والے لوگوں کے مستقبل سے متعلق یہ مقدمہ اب آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ اس لیے نہ صرف مقامی آبادی بلکہ پورے ملک کی نظریں اس فیصلے پر مرکوز ہیں۔

Published: undefined

فیصلے سے قبل ضلع انتظامیہ اور پولیس الرٹ موڈ پر ہیں۔ شہر میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے آر پی ایف، ریلوے پولیس، پی اے سی، نیم فوجی دستوں اور اتراکھنڈ پولیس کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق فورسز کو ایل ایم جی سمیت جدید اسلحہ فراہم کیا گیا ہے تاکہ قانون و نظم میں کوئی خلل نہ آنے پائے۔

Published: undefined

صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک پورے بن بھول پورہ علاقے میں سخت پابندیاں نافذ ہیں۔ اس دوران لوگوں کی آمد و رفت کی باریکی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ پولیس نے ایریا ڈومینیشن بڑھانے کے لیے مسلسل فلیگ مارچ شروع کر رکھا ہے، جبکہ اہم چوراہوں پر اضافی نفری تعینات ہے تاکہ شہر میں مجموعی طور پر امن و سکون برقرار رہے۔ بن بھول پورہ کو ’زیرو زون‘ قرار دیتے ہوئے کسی بھی قسم کے اجتماع، ہجوم یا غیر مجاز سرگرمی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حساس مقامات پر سخت چیکنگ، بیریکیڈنگ، گشت اور فلیگ مارچ بڑھانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ بی ڈی ایس ٹیموں نے علاقے میں بَم چیکنگ اور اینٹی سبوٹاج آپریشن بھی شروع کر دیے ہیں۔

شہر میں سی سی ٹی وی نگرانی کا دائرہ کافی وسیع کر دیا گیا ہے۔ غفور بستی، لائن نمبر 17 اور اطراف کی گلیوں میں تقریباً 45 نئے کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جن کی براہِ راست نگرانی کنٹرول روم سے کی جا رہی ہے۔ گزشتہ احتجاج کے دوران خراب ہونے والے کیمروں کی مرمت کر کے دوبارہ فعال بنا دیا گیا ہے۔ ریلوے نے بھی اپنے احاطے اور ٹریک کے قریب 25 سے زائد کیمرے نصب کیے ہیں، تاکہ اسٹیشن اور آس پاس کے علاقوں پر مکمل نظر رکھی جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined