قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ترون تیج پال کو راحت دینے سے کیا انکار، 6 مہینے میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم

سال 2013 میں ترون پر ان کے ہی دفتر میں کام کرنے والی ایک خاتون ملازم نے عصمت دری کا الزام عائد کیا تھا۔ خاتون ملازم کا کہنا تھا کہ گوا کے ایک ہوٹل کی لفٹ میں دو بار اس کے ساتھ عصمت دری کی گئی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سپریم کورٹ نے پیر کو صحافی ترون تیج پال کی عرضی کو خارج کر دیا، جس میں انھوں نے ذیلی عدالت کے ذریعہ ان کے خلاف لگائے گئے جنسی استحصال کے الزامات کو رَد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

ترون تیج پال نے ذیلی عدالت کے حکم کو چیلنج پیش کرتے ہوئے اعلیٰ عدالت کا رخ کیا تھا جس نے تیج پال کے خلاف عصمت دری، استحصال سمیت دیگر دفعات میں الزامات طے کیے تھے۔

Published: undefined

ایک سابق جونیئر خاتون ملازم نے تہلکہ کے بانی پر 2013 میں گوا میں ان کے ذریعہ منعقد ایک تقریب تھنک فیسٹ کے دوران عصمت دری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ سال 2017 میں گوا کی ذیلی عدالت نے ترون پر عصمت دری اور جنسی استحصال سمیت کئی دیگر دفعات کے تحت الزامات طے کیے تھے۔ ترون تیج پال نے ذیلی عدالت کے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ترون تیج پال تہلکہ رسالہ کے ایڈیٹر اِن چیف رہ چکے ہیں۔ سال 2013 میں ترون پر ان کے ہی دفتر میں کام کرنے والی ایک خاتون ملازم نے عصمت دری کا الزام لگایا تھا۔ خاتون ملازم نے کہا تھا کہ گوا میں تہلکہ کے تھنک فیسٹ کے دوران تیج پال نے ایک فائیو اسٹار ہوٹ کی لفٹ میں دو بار اس کے ساتھ عصمت دری کی تھی۔

Published: undefined

اس وقت ترون نے اپنے اوپر لگائے گئے اس طرح کے الزامات کو خارج کیا تھا۔ عدالت کے ذریعہ تیج پال کی پیشگی ضمانت عرضی خارج کیے جانے کے بعد کرائم برانچ کی ٹیم نے انھیں 30 نومبر 2013 کو گرفتار کیا تھا۔ ترون تیج پال 2014 سے ضمانت پر چل رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined