ایئرپورٹ پر حجاج کرام، تصویر سوشل میڈیا
حج سفر کے لیے ہوائی کرایہ الگ الگ مقامات کے لیے مختلف ہونا عام بات ہے، لیکن کچھ مقامات پر کرایہ زیادہ ہونے کی شکایات اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک شکایت سپریم کورٹ میں داخل کی گئی۔ اس عرضی میں ہوائی کرایہ طے کرنے سے متعلق سوال اٹھایا گیا، جس پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ عرضی دہندہ حکومت کے سامنے ریپریزنٹیشن دے۔ ایک ہفتے کے اندر اہل اتھارٹی اس پر فیصلہ لے کر اس کی جانکاری عام کرے۔
Published: undefined
جسٹس سوریہ کانت نے سماعت کے دوران کہا کہ شکایت میں بتایا گیا ہے کہ جہاں ہوائی کرایہ 85 ہزار سے 86 ہزار روپے لیا جاتا ہے، وہیں کالی کٹ سے جدہ تک سفر کرنے والوں سے ایک لاکھ روپے وصول کیا جاتا ہے، جو کہ بالکل ہی منمانا طریقہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ وزارت برائے اقلیتی امور کی طرف سے طے کیا گیا کرایہ ہے۔ اس عدالت کے لیے کسی بھی پالیسی پر مبنی فیصلے سے متعلق کوئی رائے ظاہر کرنا دانشمندانہ قدم نہیں ہے۔ لیکن اس عرضی کو نامنظور کر دیا گیا تو اس عدالت کا کوئی بھی نظریہ حج سفر کے لیے منفی ہوگا اور اس سے مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے اس عرضی پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اے ایس جی نٹراج کا کہنا ہے کہ دیے گئے ریپریزنٹیشن کی جانچ کی جائے گی اور فیصلے کے اسباب کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جائے گا۔ یہ قدم اس لیے اٹھایا جائے گا تاکہ ظاہر کیا جا سکے کہ کالی کٹ-جدہ سفر کیرالہ کے دیگر پوائنٹس کے مقابلے میں زیادہ مہنگا کیوں ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں صاف طور پر کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر اس تعلق سے فیصلہ لیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined