قومی خبریں

سپریم کورٹ: تریپورہ کے 12 بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی ’نااہلی‘ پر فیصلہ جلد

سپریم کورٹ کو سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے جمعرات کے روز بتایا کہ منی پور کے گورنر ریاست کے 12 اراکین اسمبلی کے نااہل ٹھہرائے جانے کے زیر التواء معاملے پرجلد فیصلہ کر یں گے

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
سپریم کورٹ / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: سپریم کورٹ کو سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے جمعرات کے روز بتایا کہ منی پور کے گورنرریاست کے 12 اراکین اسمبلی کے نااہل ٹھہرائے جانے کے زیر التواء معاملے پرجلد فیصلہ کر یں گے۔

Published: undefined

جسٹس ناگیشورا راؤ، جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس بی وی ناگ رتنا کی بینچ نے گزشتہ سماعت کے دوران منگل کے روز عرضی گزار تریپورہ کےایک کانگریس رکن اسمبلی ڈی ڈی کیتھی کے اس دلیل پر اتفاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ منی پوربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 12 اراکین اسمبلی کو ’آفس آف پرافٹ‘ کے معاملے میں نااہل ٹھہرائے جانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی سفارش کے بعد گورنر اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

Published: undefined

عدالت عظمیٰ نے کیتھی کی عرضی پرسماعت کے دوران ان کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل کی اس دلیل پر پراتفاق کیا کہ آئینی اتھارٹی فیصلے کو زیر التوا نہیں رکھ سکتی ۔ یہ بھی کہا تھا کہ اراکین اسمبلی کی مدت کار ختم ہونے میں صرف ایک مہینہ باقی ہے۔

تین رکنی بینچ کی صدارت کر رہے تھے جسٹس ناگیشور راؤ نےدلائل سننے کے بعد کہا ’’ہم آپ سے متفق ہیں کہ وہ (گورنر) فیصلہ لینے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے‘‘۔

Published: undefined

کیتھی نے بی جے پی کے 12 اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سکریٹریوں کے عہدے پر فائز رہنے کو ’ آفس آف پرافٹ‘ قرار دیتے ہوئے انہیں نااہل ٹھہرانے کا مطالبہ کیا تھا کہ وہ ہیں،ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن نے 13 جنوری 2021 کواپنی تجویز گورنز کو پیش کی تھی ، لیکن اب تک گورنر نے اپنا فیصلہ نہیں سنایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined